https://twitter.com/x/status/1674281474525372416
دنیا کے سب سے عقلمند لوگوں کو ابھی تک نہیں سمجھ آ رہا کے ٹوٹل جھوٹ کو بیچنا خاصہ مشکل ہوتا ہے۔
نو مئی کی سرکاری کہانی میں اتنے جھول ہیں، اتنے بڑے سوراخ ہیں کہ پورا ٹرک اندر سے گزر جاتا ہے! ہر پریس کانفرنس پرانی ساکھ میں کمی کر رہی ہے! یہ چورن بکنے والا نہیں ہے!
افسروں کی صرف غلطی تھی اور ساری سازش صرف سولئین کی تھی تو پھر آرمی ایکٹ اورآفیشل سیکرٹ ایکٹ کیسے لگ گیا؟
کور کمانڈر اور فوجی افسر ذمہ دار تو پولیس کے افسر بے قصور کیسے؟ آئی جی اور ڈی آئی جی اور سیکریٹری داخلہ کو کیسے چھوڑ دیا؟
جن سیاستدانوں نے فوج اور ریاست کے خلاف سازش کی تھی انھیں ایک پریس کانفرنس کے بعد کیوں چھوڑ دیا؟
آپ کیوں نہیں سمجھ رہے کہ جھوٹ کے کوئی پاؤں نہیں ہوتے!!یہ تو ایسا لگ رہا ہے کہ آپُکے بناے 160مقدمے سول عدالتوں میں چل نہیں پا رہے تھے اور آپ نے سوچا کے عمران خان کو فوجی عدالت کے ذریعے فارغ کر دیتے ہیں؟
حضور دنیا کی بڑی طاقتوں کی مدد کے باوجود یہ سودا بکنے والا نہیں! مان جائیں، ضد نہ کریں! ہر آنے والا دن آپ کی ساکھ میں کمی کر رہا ہے، اور آپ کو کمزور بنا رہا ہے! آنکھیں کھولیں! اپنے ہی بنائے ہوئے کرائے کے جوکرز کی باتوں پہ نہ جائیں! یہ آپ کے سگے نہیں۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/T0PFFFY/6.jpg
Last edited: