دفتر خارجہ نے ترک صدر طیب اردوان کے دورے کا شیڈول جاری کردیا

hello

Chief Minister (5k+ posts)
یہ ایک اچھی روایت ہے اگر اس دورہ میں کچھ ایسا ہو جائے جس میں پاکستان اور ترکی اپنے تعلقات کو اس نہج پر لیں جائیں جہاں دنیا خاص کر امت مسلمہ ان پر رشک کریں تو کیا بات ہے
 

Bilal Raza

Prime Minister (20k+ posts)
EQlCr-fWkAEtUyk


اسلام آباد: (دنیا نیوز) دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق طیب اردوان وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ ترک صدر 13 سے 14 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق صدر طیب اردوان کے ساتھ کابینہ ارکان، سینئر حکام اور ترک کارپوریشنز کے سربراہان پر مشتمل وفد بھی ہوگا۔ ترک صدر کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوگی جبکہ دونوں رہنما پاک ترک اعلیٰ سطح سٹریٹجک مشترکہ سیشن کی صدارت بھی کریں گے۔

ترک صدر کے دورے کے دوران اہم معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

ترک صدر طیب اردوان پاکستانی ہم منصب سے ملاقات جبکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ طیب اردوان اور عمران خان پاک ترک بزنس اینڈ انوسٹمنٹ فورم سے خطاب کریں گے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون پر مبنی گہرے تعلقات ہیں۔ ترکی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سائپرس کے معاملے پر پاکستان ترکی کے ساتھ کھڑا ہے۔ پاکستان ترکی کیساتھ سٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا اور وسیع کرنے میں کردار ادا کرے گا۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکی اقتصادی تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر زور دیتے ہیں۔ پاکستان اور ترکی اسلامو فوبیا سے نمٹنے اور اسلامی یکجہتی کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ عزم رکھتے ہیں۔


 

hello

Chief Minister (5k+ posts)
ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لئے!
نیل کے ساحل سے لیکر تابخاک کاشغر
جو کرے گا امتیازِ رنگ و خوں مٹ جائے گا!
ترک خرگاہی ہو یا اعرابی والا گہر
نسل اگر مسلم کی مذہب پر مقدّم ہوگئی!
اڑ گیا دنیا سے تو مانندِ خاک رہگذر
تا خلافت کی بِنا دنیا میں ہو پھر استوار
لا کہیں سے ڈھونڈ کر اسلاف کا قلب و جگر
(علامہ اقبال)
 

hello

Chief Minister (5k+ posts)
ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لئے!
نیل کے ساحل سے لیکر تابخاک کاشغر
جو کرے گا امتیازِ رنگ و خوں مٹ جائے گا!
ترک خرگاہی ہو یا اعرابی والا گہر
نسل اگر مسلم کی مذہب پر مقدّم ہوگئی!
اڑ گیا دنیا سے تو مانندِ خاک رہگذر
تا خلافت کی بِنا دنیا میں ہو پھر استوار
لا کہیں سے ڈھونڈ کر اسلاف کا قلب و جگر
(علامہ اقبال)​
 

Manii Rajput

Voter (50+ posts)

رجب طیب ایردوان کی پاکستان آمد پر خصوصی تحفہ
صدر رجب طیب ایردوان 2 روزہ دورہ پاکستان پر 60 بڑی کاروباری شخصیات ساتھ ہوں گی۔
دوہری شہریت کے اہم معاہدے سمیت اہم ایم او یوز پر دستخط بھی کیےجائیں گے۔
صدر ایردوان کےدورے سےدونوں ممالک کےدرمیان تجارت و سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔
 

hello

Chief Minister (5k+ posts)
ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لئے!
نیل کے ساحل سے لیکر تابخاک کاشغر
جو کرے گا امتیازِ رنگ و خوں مٹ جائے گا!
ترک خرگاہی ہو یا اعرابی والا گہر
نسل اگر مسلم کی مذہب پر مقدّم ہوگئی!
اڑ گیا دنیا سے تو مانندِ خاک رہگذر
تا خلافت کی بِنا دنیا میں ہو پھر استوار
لا کہیں سے ڈھونڈ کر اسلاف کا قلب و جگر
(علامہ اقبال)​