دعوت بمع اہل و عیال

Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)
:)دعوت بمع اہل و عیال
تمام فارمی ساتھیوں کو عید مبارک۔ آپ سب کو بمع اہل و عیال خاکسار کی رہائش گاہ پر مدعو کیا جاتا ہے، کل ہمارے گھر ضرور تشریف لائیے، بعد نماز مغرب انشااللہ آپ سب سے ملاقات ہوگی۔ اس موقعہ پر مختلف لذیز کھانوں چکن بروسٹ، چکن تکہ، شامی کباب، سیخ کباب ، ریشمی کباب پیزا، شاورمہ، برگر، سموسہ، کنہ گوشت، سجی، اور سویٹ ڈشز کسٹرد، رس ملائی، آئس کریم، سے تواضع کے متعلق آگاہی دی جائے گی، اور ان کے استعمال سے ہونے والے نقصانات کے بارے بتایا جائے گا۔ امید ہے کہ شرکت کرکے کے شکریہ کا موقعہ دیں گے۔
آپ کی آمد کا منتظر
ضیاء حیدری
.image.jpg

Last edited by a moderator:

Malangi

Banned

کوئی نہ جائے اس کے گھر

یہ مولوی جیب کترا ہے اور کھانے کے بہانے بلا کر شربت میں نیند آور دوائی ملا کر پلا دیتا ہے اور سب کی جیبوں کا صفایہ کر دیتا ہے

Last edited:

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
مولوی یار
تو نے کرسی ایک رکھی ہے ، بلا رہا ہے سب کو

یہ کیا ماجرا ہے ؟؟؟
 
Zaidi Qasim

Prime Minister (20k+ posts)

ضیاء میاں ، ان سے ہونے والے نقصانات سے ھم سب آگاہ ہیں ، کچھ ان سے ملنے والی راحت کے بارے میں بھی ارشاد ہوجاۓ تو فدوی احسان مند رھے گا ۔

Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)

کوئی نہ جائے اس کے گھر

یہ مولوی جیب کترا ہے اور کھانے کے بہانے بلا کر شربت میں نیند آور دوائی ملا کر پلا دیتا ہے اور سب کی جیبوں کا صفایہ کر دیتا ہے

لگتا ہے مرغن کھانے کھا کھا کر، آپ کے دماغ پر اپھارا چڑھ گیا ہے، ذہن ماؤف ہوگیا ہے، اس وجہ سے غنودگی کی کیفیت میں ہو، اور سمجھ رہے ہو کہ میں نے نیند کی دوا پلا دی ہے۔

Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)

ضیاء میاں ، ان سے ہونے والے نقصانات سے ھم سب آگاہ ہیں ، کچھ ان سے ملنے والی راحت کے بارے میں بھی ارشاد ہوجاۓ تو فدوی احسان مند رھے گا ۔

ان کھانوں کے نقصانات سے آگاہی کافی ہے، ان سے پرہیز کریں، ظاہر ہے کہ ان میں لذت بھی ہے؟ مگر میں، کیوں لذت گناہ کی طرف، آپ کو راغب کروں۔
 
Zaidi Qasim

Prime Minister (20k+ posts)

ان کھانوں کے نقصانات سے آگاہی کافی ہے، ان سے پرہیز کریں، ظاہر ہے کہ ان میں لذت بھی ہے؟ مگر میں، کیوں لذت گناہ کی طرف، آپ کو راغب کروں۔

توبہ توبہ، حلال میں کیا گناہ ؟

Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)

توبہ توبہ، حلال میں کیا گناہ ؟

جس طرح گناہ میں لذت ہوتی ہے جو انسان کو گناہ پر راغب کرتی ہے، اسی طرح ان کھانوں میں بھی لذت ہوتی ہے جو بد احتیاطی کی طرف راغب کرتی ہے۔ لذت بد احتیاطی کو وسعتِ لفظی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، لذت گناہ لکھ دیا تھا، واضح رہے کہ حلال میں کوئی گناہ نہیں ہے۔
 
Zaidi Qasim

Prime Minister (20k+ posts)

جس طرح گناہ میں لذت ہوتی ہے جو انسان کو گناہ پر راغب کرتی ہے، اسی طرح ان کھانوں میں بھی لذت ہوتی ہے جو بد احتیاطی کی طرف راغب کرتی ہے۔ لذت بد احتیاطی کو وسعتِ لفظی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، لذت گناہ لکھ دیا تھا، واضح رہے کہ حلال میں کوئی گناہ نہیں ہے۔

وسعت لفظی کا بے دریغ استعمال مفتی قوی سے لطفی قوی بنادیتا ہے ، ذرا احتیاط برتا کریں ۔

asadrehman

Chief Minister (5k+ posts)

وسعت لفظی کا بے دریغ استعمال مفتی قوی سے لطفی قوی بنادیتا ہے ، ذرا احتیاط برتا کریں ۔

زیدی صاحب یہ نمونہ اردو کے مشکل الفاظ لکھ کے خود کو ادیب سمجھتا ہے۔ حلانکہ اس کا لکھا تو کوئی ردی پہ بھی نہ چھاپے۔
:lol:
 
Last edited:

Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)

وسعت لفظی کا بے دریغ استعمال مفتی قوی سے لطفی قوی بنادیتا ہے ، ذرا احتیاط برتا کریں ۔

واہ واہ لطفی قوی، مزہ آگیا آپ کی اس ترکیب پر، رعایت لفظی آپ بھی استعمال کرنا جانتے ہو۔

Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)
زیدی صاحب یہ نمونہ اردو کے مشکل الفاظ لکھ کے خود کو ادیب سمجھتا ہے۔ حلانکہ اس کا لکھا تو کوئی ردی پہ بھی نہ چھاپے۔
:lol:

میں اور ادیب؟ بندہء ناچیز کو اتنا بڑا اعزاز نہ دو، تھوڑی بہت نوک جھوک کرلیتا ہوں، جب سے میں نے کھٹمل پر ریسرچ شائع کی ہے آپ تو رقیب ہوگئےحالانکہ وہ بی بی سی میں شائع ہوا تھا، میں نے کچھ ادیبانہ رنگ بھر کر، فورم پر لگا دیا تھا۔

بزرگان فورم، عید کا تہوار ھے ، سویاں نوش فرماءیے ، گلاب جامن سے دھن کو شیریں کیجیے اور ہوسکے تو کشتہ ذعفران کی ڈبیا میں غوطہ لگاۂیے اور خوش رھا کیجے ۔

Back
Top