دشمن کو تازہ کمک،احمقانہ فیصلہ

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
Syed_Munawar_Hasan.gif



لاہور 3جولائی 2012 ء :امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن نے امریکہ اور پاکستان کے درمیان مذاکرات میں نیٹو سپلائی کھولنے کے بارے میں شائع ہونے والی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ دشمن کی فوج کوتازہ کمک پہنچا کر اسے تازہ دم کرنا احمقانہ فیصلہ ہو گاجسے قوم کبھی معاف نہیں کرے گی ۔ حکمران کچھ عرصہ مزید نیٹو سپلائی بند رکھنے کے فیصلے پر کاربند رہیں تو امریکہ اور نیٹو افواج کو اس خطے سے نکلنے کے علاوہ کوئی چارہ کا ر نہیں رہے گا۔ امریکہ وسط ایشیائی ریاستوں اور فضائی راستوں سے مزید نیٹو سپلائی بحال رکھنے کا متحمل نہیں ہوسکتا کیونکہ ان راستوں سے سپلائی پر بہت زیادہ اخراجات آتے ہیں جن کا امریکہ مزید متحمل نہیں ہوسکتا۔ پاکستانی حکمران چند ڈالروں کی خاطر اپنی اور پڑوسی ملک افغانستان کی آزادی او رمفادات کا سودا کرنے سے باز رہیں ۔ منگل کے روز منصورہ سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں سید منورحسن نے کہاکہ امریکیوں کی پاکستان میں آمد و رفت میں تیزی سے یہ بخوبی اندازہ لگایا جاسکتاہے کہ نیٹو سپلائی کی بندش سے وہ سخت پریشان ہیں او ر سپلائی کھلوانے کے لیے پاکستان کو کبھی دھمکیاں دیتے ہیں اور کبھی ڈالروں کا لالچ دے کر اپنا مطلب نکلواناچاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ امریکی کمانڈر جنرل جان ایلن ، امریکی نائب وزیر خارجہ تھامسن نائیڈ اور امریکی سفیر کیمرون منٹرکے جنرل کیانی اور وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی موجودگی میں پاکستانی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے مذاکرات سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتاہے کہ پاکستانی حکمرانوں کی ہمت جواب دے گئی ہے اور ان کے ہاتھ پیر ڈھیلے ہونے لگے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ملاقات میں چالیس کروڑ ڈالر کی پہلی قسط چند روز میں ادا کرنے کا وعدہ بھی اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ سپلائی لائن کھولنے کا معاہدہ ہوچکاہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی حکمرانوں کو یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ دشمن کو کمزور کرنے کا بہترین حربہ اس کی سپلائی لائن کاٹ دینا ہوتا ہے ۔ سلالہ چیک پوسٹ پر امریکی حملے میں 24 پاکستانی فوجی جوان شہید ہو گئے ، اس پر امریکہ نے جس رعونت سے معافی مانگنے سے انکار کیاہے اور اب تک اس پر قائم ہے ، ہمیں بھی قومی سلامتی کمیٹی کی سفارشات پر پارلیمنٹ میں منظور کی گئی قرار دادوں پر ڈٹے رہنا چاہیے اور ڈالروں کے عوض اپنے فوجیوں کا خون بیچنا چاہیے نہ آزادی کا سودا کرناچاہیے ۔ امریکہ کو سبق سکھانے ، ڈرون حملوں سے نجات حاصل کرنے کا یہی وقت ہے ورنہ نیٹو سپلائی کھل جانے کے بعد امریکہ اس خطے سے نہیں جائے گا جس کے نتیجے میں ہمارے بے گناہ شہری امریکی جارحیت اور ڈرون حملوں سے شہید ہو تے رہیں گے اور اس کے بہت دور رس اثرات ہوں گے ۔ امریکہ اس خطے کو جسے وہ جہاد کی نرسری سمجھتاہے ، تہس نہس کرنا چاہتاہے ۔ سید منور حسن نے مزید کہاکہ دفاع پاکستان کونسل آج بھی اپنے اس عزم پر قائم ہے کہ نیٹو سپلائی کو بحال نہیں ہونے دیا جائے گا چاہے اس کے لیے کتنی بڑی قربانی کیوں نہ دینی پڑے ۔


 

PkRevolution

Chief Minister (5k+ posts)
Syed Munawar Hassan Sahb

Ab

PTI, Jamat e Islami, Difa e Pakistan aur mulk ke tamam ghayoor awam ko bahir nikalna hoga