دشت غربت میں

Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
Khali-Haathoon-Ko-Kabhi-Ghoor-Se-Dekha-Hai-Faraz-Poetry.jpg



آپ تو ہر خواب کی تعبیر یوں لمحوں میں بیان کر دیتے ہیں یہ دیکھے بغیر کہ بعض لوگوں کا دارومدار ہی خوابوں پر ہوتا ہے


رب کائنات جس نے انسان کو پیدا کیا اسے عقل و شعور عطا کیا ایک محبت بھرا دل اسکے سینے میں پسلیوں کے محفوظ حصار کے اندر اسطرح رکھا کہ زمانے کی گرم سرد سے بچا رہے


پھر زبان کو اظہار کی طاقت دے کر اسکی کرختگی یا لطافت سمیت اس نازک سے دل کے تابع کر دیا کہ وہی کہنا جو دل کہہ رہا ہو

زبان کو یہ قید بھاۓ یا نہ پر اسے ایسا کرنا ہوگا ورنہ دل کی آواز کے خلاف بولنے پر اسے منافقت جیسے الزام کا سامنا کرنا ہوگا
یہی اصول زندگی ہے
آپکی بات تو پیشین گوئی ہوتی ہے ہمیں بتایئے کہ جو دل میں ہے اسے زبان پر لائیں یا اسکو جو دل میں نہیں ہے ؟
(اپنی ہی کتاب زندگی سے ماخوذ)





مجھ سے کہتی ہے تیرے ساتھ رہوں گی فراز
بہت پیار کرتی ہے مجھ سے، اداسی میری

 
Last edited by a moderator:

MAK-THE-ONE

MPA (400+ posts)

بہت خوب جناب، خوب لکھا
اور آپکا لکھا پڑھتے ہی درج ذیل غزل یاد آ گئی


جیون میں مجھے اسکے لکھ لکھ کے مٹایا ہے
قرطاس پہ قسمت نے یوں مجھ کو سمایا ہے


آنسو کی طرح بکھرے ان اوس کے قطروں سے
لگتا ہے قمر کو بھی الفت نے رلایا ہے


روشن ہی نہیں کرتا میں گھر کے چراغوں کو
جب شام اترتی ہے دل اپنا جلایا ہے


جو آج برستے ہیں بادل یہ بنا موسم
لگتا ہے مرا ان کو پھر حال سنایا ہے


رستوں سے گزرتا ہوں آواز یہ دیتی ہیں
اک ساتھ نے بستی کو یادوں سے سجایا ہے


احساس ِ محبت کو اس دور کے لوگوں نے
بس وقت گزاری کا اک کھیل بنایا ہے



 

Back
Top