درزی کی دکان میں چوری کر کے اعتکاف میں بیٹھنے والا ملزم گرفتار

5drazikichiriri.png

ماہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں بھی چوری کی وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا۔ ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب کے ضلع لیہ کے علاقے میں چوری کرنے کی ایک دلچسپ واردات کا انکشاف ہوا ہے جس میں چور نے سونا یا چاندی جیسی کسی قیمتی چیز کو چرانے کے بجائے ایک درزی کی دکان سے سوٹ چرا لیے۔ ملزم درزی کی دکان سے 12 سوٹ چوری کرنے کے بعد مسجد میں اعتکاف پر بیٹھا گیا تھا جسے پولیس نے کارروائی کر کے گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ اعتکاف پر بیٹھے ہوئے ملزم نے اپنے ایک ساتھی کی مدد سے 2 دن پہلے لیہ کے موتی بازار میں واقع ایک درزی کی دکان سے 12 سوٹ چوری کیے گئے اور اس کے بعد مسجد میں اعتکاف پر بیٹھ گیا تھا۔ ضلع لیہ کے تھانہ فتح پور پولیس نے چک نمبر 106 ایم ایل میں واقع جامع مسجد میں کارروائی کر کے واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

https://twitter.com/x/status/1775099858816262557
پولیس کے مطابق بلاول نامی ملزم نے اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ 2 دن پہلے موتی بازار میں عبدالغفور نامی درزی کی دکان کے تالے توڑ کر 12 سوٹ چوری کر کے لے گیا تھا اور بعدازاں مسجد میں اعتکاف پر بیٹھ گیا۔ درزی کی طرف سے پولیس کو شکایت کی گئی تھی جس پر تھانہ فتح پور پولیس نے کارروائی کر کے اعتکاف میں بیٹھے ہوئے چور کو گرفتار کر لیا۔

https://twitter.com/x/status/1775076723886829651
پولیس کا کہنا ہے کہ بلاول نامی ملزم کو گرفتار کر کے اس سے چرائے گئے 12 سوٹ برآمد کر لیے گئے ہیں اور اسے مسجد سے گرفتار کرنے کے بعد حوالات میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس واردات میں بلاول کا ساتھ دینے والے شاہ زیب نامی ملزم کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Ghareeb ko pakar liya hai —- Baat tu tab hai — MUNIRAY Dalay Nooron Murdarion Corrupt Judges aur police kay Corrupts ko griftar karo ——​