دبئی میں بھاری سرمایہ کاری کرنے والے 10 بڑے ملکوں کی فہرست میں پاکستان بھی شامل ہے،دبئی میں رہائشی پراپرٹی کی خریدوفرخت اس سال 60 فیصد اورقیمت 85 فیصد بڑھی ہے۔
بھارت دبئی میں پراپرٹی کی خریداری میں 8 فیصد کمی کے باوجود فہرست میں پہلے نمبرپر ہے،رپورٹ کے مطابق فہرست میں برطانیہ، اٹلی، روس، فرانس،کینیڈا، متحدہ عرب امارات، مصر، پاکستان،لبنان اور چین شامل ہیں جب کہ اس فہرست میں پاکستان اور مصر آٹھویں نمبر پر ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دبئی کی رہائشی پراپرٹی کے 6 مہینوں کے کاروبار کا حجم 24.23 ارب ڈالر رہا، یورپی جیوپولیٹیکل حالات اور عالمی شرح سود بڑھنےکی توقعات پرمارٹگیج مارکیٹ فعال رہی۔
یوکرین جنگ میں پابندیوں کے بعد روسی سرمایہ کاروں کی دبئی پراپرٹی خریداری 164 فیصد بڑھی جب کہ فرانس سے دبئی پراپرٹی کی،خریداری 42 فیصد اور برطانیہ سے 18 فیصد اضافہ ہوا۔
بھارت کی خریداری 8 فیصد اور اٹلی سے دبئی پراپرٹی کی خریداری 17 فیصد کم ہوئی، 2022 میں دبئی میں ریکارڈ 37762 پراپرٹی یونٹ فروخت کیے گئے۔