قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں آئی جی اسلام آباد اور چیئرمین کمیٹی راجا خرم کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ہےجس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
اجلاس کے دوران سوالات کے جواب دیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پر یلغار کو روکنے کےلئے پولیس لگی رہی، چیئرمین
کمیٹی راجا خرم نواز نے کہا کہ آپ یلغار کا لفظ استعمال نا کریں۔
آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ میں سوالوں کے جواب دے رہا ہوں جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ آپ لڑکیوں رہے ہیں، یونیفارم نا پہنا ہوتا تو اٹھا کر اجلاس سے باہر بھیج دیتا، چیئرمین کمیٹی کے سخت ردعمل پر آئی جی اسلام آباد کو معذرت کرنی پڑی۔
اجلاس میں شریک پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے آئی جی اسلام آباد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی صاحب ! آپ کو کسی نے انتہائی خوبصورت پریزینٹیشن بنا کر دی ہے، لگا انگلینڈ پولیس کی پریزینٹیشن ہے، آپ نے جھپٹے کا لفظ استعمال کیا، جھپٹا مارنے والوں میں سب سے پہلا نام آپ کی پولیس کا ہے، ؟جب آپ چھاپہ مارتے ہیں تو ماسک والے کون لوگ ساتھ ہوتے ہیں؟