
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ قتل کےملزم ہیں ان پر اپنے ہی صوبائی وزیر کے قتل کا الزام ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا اور پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے ایک نجی ریڈیو چینل سے گفتگو کرتے ہوئےوزیر اعلی کے پی کے پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ قتل کے ملزم وزیراعلیٰ سے کیا امید رکھی جاسکتی ہے؟ان پر تو اپنے ہی ایک صوبائی وزیر کے قتل کا الزام ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پر ڈیرہ اسماعیل خان میں سیاسی شخصیات کے قتل میں ملوث ہونے کا بھی الزام ہے، اب کسی ایسے وزیراعلیٰ سے آپ کیا توقع کرسکتے ہیں؟ تاہم ان کے بیانات سن کر خوشی محسوس ہوتی ہے کیونکہ ان کے بیانات سے اندازہ ہوتا ہے کہ انہیں کچھ محسوس ہورہا ہے، وزیراعلیٰ کہتے ہیں کہ سوئچ آن آف کردیں گے، میرے پاس ایک ایسا بٹن ہےجس کو اگر میں نے آف کردیا تو وہ آن بھی نہیں ہوگا،اس بٹن کے حوالے سے میں صحیح وقت پر بتاؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ڈپریشن کا شکار ہیں تو اس کیلئے دوا استعمال کریں نا کہ مجھ سے خائف ہوں، میں بہت عرصے سے کہہ رہا ہوں کہ سیاسی یتیموں کو سیاسی شہید نہیں بننے دوں گا، یہ سیاسی طور پر یتیم ہیں اور سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں مگر میں ان کی کوششیں ناکام بنادوں گا۔
گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ میرا تعلق ایک ایسی جماعت سے ہے جو جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔
یادرہے کہ کچھ روز قبل علی امین گنڈاپور نے فیصل کریم کنڈی پر برس پڑے تھے اور کہا تھا کہ تم چور، تمہارا لیڈر چور، رشتہ داری بھاڑ میں جائے، لعنتی انسان تو بار بار وزیراعلیٰ، وزیراعلیٰ کررہا ہے، تیری حیثیت کیا ہے؟ گورنر ہاؤس سے نکال کر روڈ پر پھینک دوں گا،علی امین گنڈا پور کا فیصل کنڈی کو سخت جواب
https://twitter.com/x/status/1798274698771616194
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/kundia1i1h121.jpg