خیبر پختونخوا میں ہوم اسٹے ٹورازم پروگرام "میزبان" متعارف کروانے کی تیاریاں

tourism.jpg



خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت نے سیاحت کے فروغ کے لئے "میزبان" نامی ہوم اسٹے ٹورازم پروگرام کے اجراء کے لئے محکمہ سیاحت اور بینک آف خیبر کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے ہیں۔ اس اقدام کی تقریب وزیر اعلیٰ ہاو¿س، پشاور میں منعقد ہوئی جہاں وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور مہمان خصوصی تھے۔

یہ پروجیکٹ ابتدائی طور پر 39.5 کروڑ روپے کی لاگت سے اپر چترال، لوئر چترال، اپر دیر، لوئر دیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور سوات کے اضلاع میں شروع کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کے تحت، مقامی لوگوں کو ان کے گھروں میں سیاحوں کے لئے رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے لئے بلاسود قرضے دیئے جائیں گے، جو 30 لاکھ روپے تک ہوں گے۔ یہ قرضے بینک آف خیبر کے ذریعے دیئے جائیں گے۔

منصوبے کے تحت، مقامی شہری جو اہلیت کے معیار پر پورے اتریں گے، وہ اپنے گھر کے موجودہ کمروں کی تزئین و آرائش یا نئے کمرے تعمیر کرنے کے لئے قرضہ حاصل کر سکیں گے۔ ان کمروں میں سیاحوں کے لئے واش رومز، کچن اور دیگر ضروری سہولیات موجود ہوں گی۔ قرضہ کی واپسی کی مدت پانچ سال ہوگی اور ادائیگی دوسرے سال سے شروع ہوگی۔

https://twitter.com/x/status/1882314726077821209 وزیر اعلیٰ نے اس منصوبے کو صوبائی حکومت کا فلیگ شپ پروجیکٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف سیاحوں کے لئے معیاری اور محفوظ رہائشی سہولیات فراہم کرے گا بلکہ مقامی لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع بھی پیدا کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت سیاحت کو صنعت کے طور پر فروغ دینے پر کام کر رہی ہے، جس میں موجودہ سیاحتی مقامات کی بہتری اور نئے مقامات کی ترقی شامل ہے۔
 
Last edited:

Back
Top