
پشاور: خیبرپختونخوا کے نگران صوبائی وزیر خوشدل خان کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا۔
محکمہ ایڈمنسٹریشن خیبرپختونخوا نے نگران صوبائی وزیر کو کابینہ سے ہٹانے کا اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہےکہ گورنرخیبرپختونخوا نے نگران صوبائی وزیرخوشدل خان کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔
سرکاری حکام کا کہنا ہےکہ خوشدل خان ملک کو نگران صوبائی وزیرنامزدکیا گیا تھا اور بطور نگران وزیر حلف اٹھاتے وقت وہ سرکاری ملازم تھے جب کہ سرکاری ملازم کابینہ کا حصہ نہیں بن سکتے۔
خوشدل خان کے خلاف محکمہ قانون کی جانب سے اعتراضات اُٹھائے تھے کہ حلف لیتے وقت خوشدل خان سرکاری ملازم تھے نگراں وزیر بننے کے لیے ایل پی آر لی تھی۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ میں مزید چار مشیروں کو شامل کرلیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق سعید جرار بخاری کو مشیر برائے بہبود و آبادی، ظفر محمود کو مشیر برائے کلچر، ٹورازم آرکیالوجی اورمیوزیم تعینات کیا ہے۔
رحمت سلام خٹک کو مشیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم تعینات اور ڈاکٹر عابد جمیل کو مشیر برائے صحت تعینات کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ رحمت سلام خٹک جے یو آئی ف کے مقامی رہنما ہیں ۔رحمت سلام خٹک اس سے قبل مسلم لیگ ن کا حصہ تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ahaiaahsaa.jpg