پشاور (آئی این پی) خیبرپختونخوا محکمہ صحت کو پنجاب حکومت کے حوالے کرنے کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی‘ درخواست میں کہا گیا ہے کہ محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی لاپرواہی سے ڈینگی تیزی سے پھیل رہا ہے‘ عدالت محکمہ صحت خیبر پختونخوا کو کام کرنے سے روکے۔ پیر کو ڈینگی سے معتلق پشاور ہائی کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ محکمہ صحت کی لاپرواہی سے ڈینگی تیزی سے پھیل رہا ہے۔ محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے اس سے نمٹنے کے لئے بروقت اقدامات نہیں کئے اس لئے عدالت محکمہ صحت خیبرپختونخوا کو کام سے روکنے کا حکم دے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ خیبرپختونخوا محکمہ صحت کو پنجاب حکومت کے حوالے کیا جائے پشاور ہائیکورٹ نے سیکرٹری صحت اور دیگر حکام کو 22اگست کو طلب کرلیا۔
https://twitter.com/geonews_urdu/status/899494465387327489
https://twitter.com/geonews_urdu/status/899494465387327489