خیبرپختونخوا کابینہ میں کون کون شامل ہوگا؟ نام سامنے آگئے

alimanah1i11h.jpg

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور کی کابینہ میں 12کن وزراء کو شامل کیا جائے گا؟ نام سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ کے حوالے سے مجوزہ نام سامنے آگئے ہیں مشتاق غنی سینئر وزیر ہونگے جبکہ تیمور سلیم جھگڑا کو بطور مشیرخزانہ کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پہلےمرحلےمیں 12 وزرا کو کے پی کابینہ کا حصہ بنایا جائے گا، سابق اسپیکرمشتاق غنی کا نام سینئرصوبائی وزیر کے لئے اور ہری پور سے ارشد ایوب کانام بھی مجوزہ صوبائی کابینہ کے لئے تجویز کیا گیا ہے۔

اسی طرح دیر سے ملک لیاقت علی اور سوات سےڈاکٹرامجد، ملاکنڈ سےشکیل احمد ، نوشہرہ سے خلیق الرحمان کانام بھی کابینہ میں شامل ہونگے ۔مردان سے طارق محمود اور صوابی سے فیصل ترکئی کا بھی کابینہ کا حصہ بننے امکان ہے۔

چارسدہ سے فضل شکور اور عارف احمدزئی، پشاور سے میناخان آفریدی کا نام بھی شامل ہیں۔سوات سے ڈاکٹر امجد علی کو اس بار ابتدائی کابینہ میں شامل نہیں کیا گیا، توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ انہیں اگلے مرحلے میں شامل کیا جائے گا۔