
خیبرپختونخوا امن مارچ، خیبرپختونخوا کی عوام نے خوف کے بت توڑدئیے، #خیبرپختونخواہ_امن_مارچ ٹاپ ٹرینڈ
پشاور کی پولیس لائنز مسجد ، جس میں خودکش دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت 101 افراد شہید ہوگئے تھے، ان پولیس اہلکاروں اور دہشتگردوں کے خلاف لڑنیوالے سیکیورٹی اہلکاروں سے اظہاریکجہتی کیلئے خیبرپختونخوا کی عوام نے جلوس نکالا ۔
یہ جلوس اور ریلیاں خیبرپختونخوا کے ہر بڑے اور چھوٹے شہر میں ہوئے جس میں عوام اور پی ٹی آئی رہنما وکارکن شریک تھے۔
ان ریلیوں میں شرکاء نے پاکستان کے جھنڈے اور مختلف پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر پیغام تھا کہ پختون دہشتگرد نہیں
تحریک انصاف کے سابق وزراء، ایم این ایز، ایم پی ایز یہ ریلیاں منعقد کرانے میں پیش پیش تھے، جن میں اسدقیصر، مرادسعید، تیمورجھگڑا اور دیگر شامل تھے
پشاور میں ریلی کا آغاز مرادسعید اور پی ٹی آئی رہنماؤں نے پشاور پریس کلب سے کیا ، مراد سعید کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پشاور دھماکہ دہشتگردی کا آغاز تھا، آج اگر آپ لوگ نہیں نکلیں گے تو کب نکلیں گے پشاور کے غیور عوام اٹھو سوال پوچھو قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہے۔