وطن میں خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے ،مارنے اور مرنے والے دونوں کلمہ گو ہیں،کیا پاکستان اس لئے بنایا گیا تھا؟ چین 2سال بعد آزادہوا،آج امریکہ بھی اسکا مقروض ہے :پرچم کشائی تقریب سے خطاب،پنجاب انرجی کونسل کی تشکیل
لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ 66سال قبل پاکستان کے حصول کے لئے ایک ہی نعرہ لگایا گیا تھا او رمسلمانان برصغیرنے اس نعرے تلے متحدہو کر پاکستان کے لئے جدوجہد کی اور قائد اعظمؒ کی قیادت میں علیحدہ وطن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے لیکن آج وہ پاکستان نہیں جس کا خواب قائد اور شاعر مشرق نے دیکھا تھا،آج ملک کو سنگین مسائل کا سامنا ہے ،وطن عزیز میں خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے ،مارنے والے اورمرنے والے دونوں کلمہ گو ہیں، کیا پاکستان اس لئے بنا تھا ؟ ایوان اقبال میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہمارے بعدآزادی حاصل کرنے والے ممالک آج اقوام عالم میں راج کر رہے ہیں،چین جس نے ہم سے دو سال بعد آزادی حاصل کی اورآج دنیاکی مضبوط ترین معاشی طاقت امریکہ بھی اس کا ایک ہزار ارب ڈالر کا مقروض ہے ،انہوں کہاکہ آج غریب کا پاکستان او ر ہے اور امیر کا اور ہے ،انہوں نے استفسار کیا کہ کیا پاکستان اسی لئے حاصل کیا تھا کہ وسائل لوٹنے والے معزز کہلائیں او رعام اور غریب آدمی بنیادی سہولتوں سے محروم رہے ،اگر ہم نے اصلاح نہ کی تو خونی انقلاب ہمارے دروازوں پر دستک دے رہاہے ،ہوش کے ناخن نہ لئے تو پھر صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ اگر ہم نے اقوام عالم میں باوقار قوم کا مقام حاصل کرنا ہے تو کشکول توڑنا ہوگا۔ دریں اثنائایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے صوبے میں توانائی کے شعبہ میں منصوبوں پر تیز رفتاری سے عملد رآمد یقینی بنانے کے لئے پنجاب انرجی کونسل تشکیل دینے کی منظوری دے دی،وزیراعلیٰ انرجی کونسل کے چیئرمین ہوں گے ،وزیر اعلی ٰنے انرجی کونسل کے لئے ممبران کے ناموں کی منظوری دینے کے ساتھ 4 سب کمیٹیاں بھی تشکیل د ی ہیں ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایوان اقبال میں یونیورسل پرائمری انرولمنٹ کے لئے ایمرجنسی مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا جس کے تحت 35لاکھ سے زائد سکول نہ جانے والے چار سے نو سال تک عمر کے بچوں کو سکول میں داخلہ دیا جائے گااور انہیں معیاری تعلیم میسر آئے گی۔ وزیراعلیٰ نے مہم کا آغاز داخلہ فارم پرباقاعدہ دستحظ کر کے کیا،وزیراعلٰی نے ایمرجنسی مہم کے تحت داخلہ حاصل کرنے والے بچوں میں کتابیں بھی تقسیم کیں۔ شہبازشریف
Source