خوشیاں غم میں بدل گئیں

Sniper

Chief Minister (5k+ posts)
برمنگھم (نیوز ڈیسک) برطانیہ کے شہر کمبریا میں شادی کی تقریب میں آتش بازی خوفناک دھماکوں میں بدل گئی اور خوشیاں منانے والے دو مہمان موت کے منہ میں چلے گئے۔ اکسٹھ سالہ دلہن نکول روتھویل کی شادی کے بعد شاندار ضیافت جاری تھی اور اسی دوران آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جارہا تھا۔ ستر کے قریب مہمان ایک دوسرے سے کوش گپیوں میں مصروف تھے اور میوزیکل بینڈ محورکن دھنیں بجارہا تھا کہ اچانک فضاءدھماکوں کی آواز سے گونجھ اٹھی۔ قریبی بلڈنگ میں آتش بازی کے سامان کی بڑی مقدار رکھی گئی تھی اور اس میں دھماکوں کا اچانک آغاز ہوگیا۔ خوفناک دھماکوں کے ساتھ ہی بلڈنگ میں آگ بڑھک اٹھی اور فوری طور پر فائر بریگیڈ کو بلوالیا گیا۔ آگ پر قابو پانے کے بعد معلوم ہوا کہ دو لوگ ہلاک ہوچکے تھے جن میں ایک مرد اور ایک خاتون شامل تھی۔ افسوسناک حادثے کے بعد تقریب فوری طور پر ختم کردی گئی اور مہمان گھروں کو روانہ ہوگئے۔

news-1409601010-6038.jpg

news-1409601014-2230.jpg

 
Sponsored Link