خواجہ سعد رفیق کا عمران خان کے احتجاج ملتوی کرنے کے اعلان کا خیر مقدم

1750216781205.png

عمران خان کا احتجاجی تحریک ملتوی کرنے کا اعلان۔۔خواجہ سعد رفیق کا عمران خان کے بیان کا خیر مقدم۔۔ مسائل کا حل سیاسی افہام و تفہیم سے حل کرنے پر زور

اپنے ایکس پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تحریک ِ انصاف کے بانی عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ کے اعلان کے مطابق بدلتے عالمی حالات کے باعث انہوں نے اپنی جماعت کی احتجاجی تحریک دو ہفتے کیلئے موخر کر دی ھے اور کہا ہے کہ موجودہ حالات کے اثرات پاکستان پر بھی آئینگے ، اس بیان میں انہوں نے قوم کو متحد کرنیکی ضرورت پر بھی زور دیا ھے-

انہوں نے مزید کہا کہ ان سے سخت سیاسی اختلاف کے باوجود میں بطور ایک قومی سیاسی کارکن عمران خان کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتا ھوں ۔۔
https://twitter.com/x/status/1935074945416998952
خواجہ سعد رفیق نےمزید کہا کہ خطے کی نازک جنگی صورتحال کے پیش نظر قومی اتحاد اشد ضروری ھے، حکومت کو عمران خان کے اس فیصلے کو مثبت انداز میں لینا چاہئے۔۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی افہام و تفہیم کا راستہ نکلنا چاہئے۔۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ھم میں سے کوئ بھی ایک دوسرے پر پاؤں رکھ کر آگے نہیں بڑھ سکتا ، اس ملک میں یہ تجربہ بار بار کیا گیا مگر ھمیشہ ناکام رہا۔
 

Back
Top