وزیر دفاع خواجہ آصف نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں دھواں دھار تقریر کی اور اراکین پارلمینٹ سمیت اوورسیز پاکستانیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، خواجہ آصف نے یہ بےشرم لوگ ہیں، پاکستان صرف لاشیں دفنانے آتے ہیں، ٹیکس نہ دینے والے ہماری اسمبلی میں موجود ہیں۔
خواجہ آصف کی اووسیز پاکستانیوں پر تنقید پر سوشل میڈیا صارفین اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں برہمی کا اظہار کررہے ہیں، طارق متین نے لکھاخواجہ صاحب یوکے یو ایس اے والوں کی بات کر رہے ہیں غلط کر رہے ہیں وہاں تو ہم نے ایسے بھی لوگ دیکھے جو اپنے پیاروں کی میتیں بھیج دیتے ہیں خود آتے بھی نہیں۔ پتہ نہیں بے شرم سے بڑھ کر خواجہ صاحب ان کے لیے کیا کہیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1669072344185470979
شفاعت شاہ نے لکھا یہ ریمارکس پاکستان کے لیے اچھے نہیں ہیں،
https://twitter.com/x/status/1669111331843178497
ناصر قیام خان نے لکھا خواجہ آصف نے امریکہ اور کینیڈا میں اوورسیز پاکستانیوں کو جس طرح زلیل کیا وہ ناقابل یقین ہے ، سعودی عرب اور دوبئی میں پچاس لاکھ پاکستانیوں نے آٹھ سو ملین ڈالرز بھجوائے جبکہ یوکے اور امریکہ میں رہنے والے صرف چند لاکھ نے سات سو ملین ڈالرز پاکستان بھجوائے ، خواجہ صاحب آپ کو شرم آنی چاہئے آپ کے لیڈر اور آل اولاد بھی برطانوی اورسیز ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1669095901988634626
وقاص مغل نے لکھا جعلی اقامہ رکھنے والے خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انگریزی بولنے والے اوورسیز پاکستانیوں پر تنقید اور انکے لیے "شیم فُل" جیسے الفاظ کا استعمال انتہائی قابل مذمت ہے۔فارن ریمٹنس نہ بھجنے کی دھمکیوں پر ایسے الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے موصوف کہتے ہیں اصل پاکستانی تو سعودیہ اور یواے وی میں ہیں جو 50 ڈگری میں کام کر کے پاکستان کو پیسہ بھیجتے ہیں جناب وزیر صاحب آپ اوورسیز پاکستانیوں کے ٹھیکیدار مت بنیں وہ آپکی طرح کرپشن اور ظُلم سے پیسہ نہیں کماتے پلیز آپ کچھ شرم کریں کچھ حیا کریں۔
https://twitter.com/x/status/1669046069932482580
وقار خان نے لکھا خواجہ آصف کی نواز شریف کے بیٹوں پر شدید تنقید اوورسیز پاکستانیوں کو بے شرم قرار دے دیا، یہ صرف لاشیں دفنانے آتے ہیں۰ یاد رہے بیگم کلثوم نواز کی لاش پارسل کی گئی تھی۔
https://twitter.com/x/status/1669195320201302016
عمر شہزاد نے کہا خواجہ آصف نے جن اوورسیز کو شیم لیس اور لاش دفنانے پاکستان آنے والے کہا ہے اب اگر ان میں رَتّی بھر بھی غیرت ہوئی تو اس کے پورے خاندان کو امریکہ اور یورپ سے ڈھونڈ نکالیں گے۔ اس کو کسی بھی ملک کے ائیرپورٹ پر خوش آمدید نہ کہیں ۔کافی گھٹیا قسم کی چوّل ماری ہے خواجے نے۔
https://twitter.com/x/status/1669177361978327040
ایک صارف نے لکھا ٹھیک ہی کہا ہے گھر سے مثال دیکھی ہے انکا کیڈر بھی تو “باپ” کو دفنانے نہ آیا، عابد شیر “بیوی” کو دفنانے نہ آیا ،اس لئے انکو لگتا ہے کہ پورے پاکستان میں یہی چل رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1669065600574824462
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/khawajashasd.jpg