خواجہ آصف کا گورنر پنجاب پر طنز، چودھری سرور کی وضاحت

8sarawarkhawaja.jpg

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف کی 'لنگر خانہ' والی ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لنگر خانہ کی تجویز اچھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ محترم خواجہ محمد آصف، اولاً اس ویڈیو کی تفصیل یہ ہے کہ یہ افطار پارٹی کی پرانی ویڈیو ہے جو کہ ایک نجی شخص نے اپنے احباب کے اعزاز میں دی تھی۔

چوہدری سرور نے مزید کہا کہ دوسرا لنگر خانہ کی تجویز اچھی ہے وہ بھی متعلقہ حکام تک پہنچا دی جائے گی۔

https://twitter.com/x/status/1477630787503730693
اس سے قبل ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاؤس لاہور لنگر خانہ بن گیا، ملاحظہ فرمائیں غریب اور فاقہ زدہ عوام رج کے کھلا کھا رہے ہیں، عزت نفس کا بھی خیال رکھا جا رہا ہے ٹیبل کرسی پہ وافر مقدار میں کھانا پیش کیا جا رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور اپنے دیگر احباب کے ساتھ دعوت میں مشغول ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1477616640162508804
https://twitter.com/x/status/1477599185444929536