خواجہ آصف کا شاہزیب خانزادہ کو خان کا کلپ دکھانے پراصرار۔شاہزیب کاانکار

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
خواجہ آصف کا شاہزیب خانزادہ کو عمران خان کا کلپ دکھانے پر اصرار۔۔شاہزیب خانزدہ کاانکار۔۔"آپ کو پتا ہے کہ عمران خان کو نہیں دکھا سکتے، دکھایا تو پیمرا سے نوٹس آ جائے گاپیمرا سے نوٹس نہ آیا تو کہیں اور سے سختیاں ہو جائیں گی چینل پر"

آپ کو پتا ہے کہ عمران خان کو نہیں دکھا سکتے، دکھایا تو پیمرا سے نوٹس آ جائے گاپیمرا سے نوٹس نہ آیا تو کہیں اور سے سختیاں ہو جائیں گی چینل پر،،،،شاہ زیب خانزادہ کا خواجہ آصف کو جواب
https://twitter.com/x/status/1810916952505770449
خواجہ آصف نے شاہ زیب خانزادہ کو عمران خان کا ایک کلپ دکھانا کو کہا،شاہ زیب نے کہا کہ آپ کو پتا ہے کہ عمران خان کو نہیں دکھا سکتے،دکھایا تو پیمرا سے نوٹس آ جائے گا،پیمرا سے نوٹس نہ آیا تو کہیں اور سے سختیاں ہو جائیں گی چینل پر،وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آپ بڑے بڑے ریسک لیتے ہیں،یہ ریسک بھی لے لیں،شاہ زیب نے کہا کہ میں تو ریسک لے لوں گا لیکن چینل کو بھگتنا پڑ جائے گا،وزیر دفاع کی موجودگی میں یہ اعتراف بہت اہم ثبوت ہے کہ پاکستان میں آخر چل کیا رہا ہے
https://twitter.com/x/status/1810745357372117272
میں وزیراعظم کے ساتھ کیپٹن اسامہ کے جنازے میں گیا ہوا تھا، کیپٹن اسامہ شہید کی والدہ نے وزیراعظم اور آرمی چیف کو مخاطب کرکے کہا کہ ''کب تک مائیں اپنے بیٹوں کو اس وطن پر قربان کرتی رہیں گی،یہ دہشتگردی آپ ختم کیوں نہیں کرتے؟؟؟

خواجہ آصف نے یہ بات کرکے سارا ملبہ پی ٹی آئی پر ڈال دیا کہ ہم تو آپریشن کرنا چاہتے ہیں لیکن پی ٹی آئی مخالفت کررہی ہے، اب اگر کوئی یہ فیکٹس بیان کرے کہ اس حکومت نے پچھلے دو ڈھائی سال میں دہشتگردی کے خلاف کیا کیا ہے اور معصوم پاکستانیوں کے خلاف کیا کیا ہے تویہ غداری قرار دے دیا جائے گا، پاکستان کی عدالتوں میں دیکھ لیں کہ دہشتگردوں کے کتنے کیسز چل رہے ہیں اور سیاسی ورکرز اور صحافیوں کے کتنے چل رہے ہیں؟؟ پولیس کے چھاپے دیکھ لیں کہ عام شہریوں کے گھروں پر کتنے پڑ رہے ہیں اور دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر کتنے پڑ رہے ہیں؟؟؟
https://twitter.com/x/status/1810756309756563916
 

Back
Top