سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ سڑک پر بھکاری خواتین کو سرزنش کرتے نظر آ رہے ہیں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب خواجہ آصف سیالکوٹ کے پیرس روڈ سے گزر رہے تھے اور اس دوران کچھ بھکاری خواتین ان کی گاڑی کے پاس جمع ہو گئیں اور بھیک مانگنے لگیں۔
ویڈیو میں خواجہ آصف کو خواتین کی سرزنش کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ وہ کہہ رہے ہیں، "کچھ شرم اور حیا کریں، آپ کے مرد نہیں جو بھیک مانگ رہی ہو۔" ان کے اس بیان پر مختلف حلقوں میں ردعمل سامنے آیا ہے، بعض افراد نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے جبکہ کچھ نے اس موقف کو مناسب قرار دیا۔