لاہور میں ہنی ٹریپ کی وارداتیں بڑھنے لگیں, معروف رائٹر خلیل الرحمان قمر کے بعد ایک اور نوجوان ہنی ٹریپ کا شکار ہوگیا, خاتون نے اپنے گینگ کے ساتھ مل کر نہ صرف نوجوان کو لوٹا بلکہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا,ہنی ٹریپ کا یہ واقعہ لاہور کے علاقے کاہنہ میں پیش آیا.
کائنات نامی لڑکی نے حمزہ نامی نوجوان سے فون پر دوستی کی اور فلیٹ پر ناشتہ لانے کو کہا ، حمزہ جب ناشتا لے کر پہنچا تو پیچھے ہی تین افراد بھی اندر چلے آئے,تینوں ملزمان نے نوجوان حمزہ کو تشدد کا نشانہ بنایا، نقدی لوٹی اور موبائل فون بھی چھین لیا جبکہ خاتون بلیک میل کرنے کے لئے تشدد کی ویڈیو بنانے میں مصروف رہی ۔
پولیس کے مطابق نوجوان حمزہ کی کائنات نامی لڑکی سے دوستی ہوئی ، کائنات نے حمزہ کو ہنی ٹریپ کر کے اپنے فلیٹ پر بلایا تھا,پولیس نے کاہنہ تھانے میں متاثرہ نوجوان حمزہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا, کائنات سمیت دیگر دو ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش جاری ہے ۔
دوسری جانب معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی لاہور کی عدالت نے ملزمہ کو جیل بھیج دیا گیا ہے,عدالت نے گرفتار ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔
پولیس نے ملزمہ کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا تھا، ملزمہ کے خلاف تھانہ سندر پولیس نے مقدمہ درج ہے,پولیس کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ ملزمہ کے گھر کے کرائے نامے کی ریکوری کرنی ہے، عدالت 15 روزہ جسمانی ریمانڈ فراہم کرے۔