خفیہ حلالہ سینٹر کے مولوی نے مختلف مردوں

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
Re: خفیہ حلالہ سینٹر کے مولوی نے مختلف مردوں س

تضادات سے بھرپور منہج ہے آپکا
تقلید کی وکالت بھی کر رہے ہیں اور دوسری طرف تقلید سے باہر بھی جا رہے ہیں

پہلے لکھتے ہیں

موقع کی مناسبت سے خود کو کسی دوسرے فقہ سے جوڑنے کی بھی اجازت نہیں ہے

اور اب لکھ رہے ہیں

میں حنفی ہوں لیکن اگر ایک شیعہ کی بات وزنی لگے تو اختیار کرتا ہوں حنفی کی بات ہلکی لگے تو دور رہتا ہو

کبھی آپکو حنفی مسلک کے آگے حدیث بھی بھاری لگتی ہے؟؟ یا مقلدین کے فتاویٰ ہی ہلکے بھاری لگتے ہیں

موقع مناسبت" اور "بہتر/وزنی" پر پہلے تفصیل سے لکھ چکا ہوں آپ نے توجہ نہیں کی. اعتراض برائے اعتراض کرنے کی سمجھنے پر زور دیں

جناب غیر مقلد صاحب آپ دو رکعت نماز پڑھنے کا طریقہ بتا نہیں پا رہے، دعوے اور تنقید بہت کر رہے ہیں
 
such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
Re: خفیہ حلالہ سینٹر کے مولوی نے مختلف مردوں س

معلومات میں اضافہ کرنے کا شکریہ

آپ سے یہی عرض کروں گا میرے متعلق آپ کے خیالات آپ کے محدود ذہن کی تخلیق ہیں، بار بار سمجھانے کے باوجود مرغا ایک ہی ٹانگ پر کھڑا ہے.

آپ کس ایک شخص یا تقلیدی فلسفے کو بنیاد بنا کر پوری فقہ کو کیسے ناقص قرار دے سکتے ہیں. جبکہ آپ یہ بتانے سے قاصر ہیں کے آپ نے نماز پڑھنے کا طریقہ کہاں سے لیا. اس بات کی کیا ضمانت ہے کے کسی غیر مقلد نہیں کبھی کوئی غلطی نہیں کی اور نہیں کرے گا.

لوگ اپنی خواہشات کے قید ہیں نماز چاہے نا پڑھیں چار شادیوں کی اجازت سب کو پتہ ہے اور شرعی مہر ساڑھے بتیس روپے بتانے والوں کی کمی نہیں ہے. اپنی نیت کج ہو تو من پسند فتوی ڈھونڈا جاتا ہے
[/right]

آپ بات کی اصل پر آ ہی نہیں رہے
میں نے تو نہیں کہا کے پوری فقہ ناقص ہے...یہ تو آپکی طے شدہ سوچ ہے ہمارے متعلق
میں تو کئی دفعہ اس بات کا اظہار کرچکا کے دین کو کسی ایک شخصیت سے منسوب کر کے اسی میں محصور کردینا عوام کو ظلم ہے زیادتی ہے گمراہی ہے...وہ تمام آئمہ دین جنہوں نے دین کے میدان میں محنت کی انکی محنت سے استفادہ کیا جانا چاہیے..کسی نے بھی اپنی الگ اور مخصوص فقہ ترتیب نہیں دی اور نا ہی اسکا حکم دیا..مگر بعد کے لوگوں نے انکے نام پر مخصوص فقھیں ایجاد کرلیں..جن میں ان آئمہ کے فتاویٰ کم اور بعد کے علما کے فتاویٰ زیادہ ہیں

آپ تقلید کی وکالت کرتے ہیں...اور ایک فقہ سے دوسری کی طرف جانے کو معیوب تاکہ لوگ ادھر ادھر سہولت اور مرضی کے فتووں پر عمل نا کرتے پھریں
پھر بات آگے بڑھتی ہے تو کہتے ہیں که میں شیعہ کے فتاویٰ پر بھی عمل کرلیتا ہوں اگر شیعہ کی بات بھاری هو تو

یہ تقلید کی کونسی جدید شکل ہے...یہ آپ ہی جانتے ہیں..آپ کی گاڑی میں انجن حنفی ہے تو پٹرول کسی اور فقہ کا، سیٹیں کسی اور فقہ کی..کسی ایک ماڈل کی گفتگو کریں ...
نا خدا ہی ملا نا وصال صنم نا ادھر کے رہے نا ادھر کے رہے....ہ

میں اس نتیجہ پر پنہچا ہوں که آپ مقلد نہیں مگر اپنے آپ کو حنفی کہلانے پر بضد ہیں
اور اس قسم کی وکھری ضد کا علاج شاید حکیم لقمان کے پاس بھی نا هو

میں نماز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلّم کی احادیث کے مطابق پڑھتا ہوں
 
such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
Re: خفیہ حلالہ سینٹر کے مولوی نے مختلف مردوں س

موقع مناسبت" اور "بہتر/وزنی" پر پہلے تفصیل سے لکھ چکا ہوں آپ نے توجہ نہیں کی. اعتراض برائے اعتراض کرنے کی سمجھنے پر زور دیں

جناب غیر مقلد صاحب آپ دو رکعت نماز پڑھنے کا طریقہ بتا نہیں پا رہے، دعوے اور تنقید بہت کر رہے ہیں

ہم حدیث رسول کو وزنی قرار دیں تو "موقع مناسبت" آپ کو ایک کا فتوی دوسرے پر بھاری
لگے تو "وزنی/بہتر"ہ

کیا فقہ حنفی آپکو اجازت دیتی ہے که کسی دوسرے کی فقہ کا مسلہ بھاری لگے تو اختیار کرلو؟؟
 
Last edited:

آپ کا مسئلہ وہی جو منافقین کا تھا. حضور کی شخصی اطاعت ان پر بھاری تھی. آپ نماز حدیث کے مطابق پڑھتے لیکن حدیث کس نے محفوظ کی اس کا نام لیتے ہوئے آپ جھوٹی انّا مجروح ہوتی ہے
 
Raaz

یار انصاری ، آج تو تم بڑی اچھی باتیں کر رہے ہو
 
پہلے اپنے چوں چوں کے مربے کے معیار کی تفصیل بتا دیں نماز کی حدیث کہاں سے لی، افطار و سحر کے مسائل کون حل کرتا ہے. حج کے مسائل کس کے پسند ہیں وغیر وغیر
 
اچھی باتیں ہی لکھنے کی کوشش کرتا ہوں ذرا کڑوی ہو جاتی ہیں
 
such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
Re: خفیہ حلالہ سینٹر کے مولوی نے مختلف مردوں س

آپ کا مسئلہ وہی جو منافقین کا تھا. حضور کی شخصی اطاعت ان پر بھاری تھی. آپ نماز حدیث کے مطابق پڑھتے لیکن حدیث کس نے محفوظ کی اس کا نام لیتے ہوئے آپ جھوٹی انّا مجروح ہوتی ہے

سوال آپکا تھا که آپنے نماز پڑھنے کا طریقہ کہاں سے لیا
میں نےنماز کا طریقہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلّم سے لیا

اسمیں آپکو کیا پریشانی ہے؟؟

آپ مجھ سے پوچھتے که رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلّم کی سنتوں کو/احادیث کو کس نے محفوظ کیا تو میں جواب دیتا صحابہ نے اور پھر انکے بعد محدثین کی ایک بہت بڑی جماعت نے...پھر آپ محدثین کے نام پوچھتے تو جتنے یاد ہوتے بتادیتا..صحابہ کے پوچھتے وہ بھی بتادیتا...مگر اپنی نماز کی نسبت رسول اللہ سے کرنے پر آپکا مجھے منافقوں سے ملانا حیران کن ہے

آپ اپنے اعمال کی نسبت امام ابو حنیفہ سے کریں تو کوئی بات نہیں...آپ ایماندار
ہم اپنے اعمال کی نسبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلّم سے کریں تو منافق
آپ امام محمد اوربعد کے حنفی فقہا کے فتاویٰ پر عمل کر کے بھی حنفی
ہم حدیث رسول پر عمل کر کے بھی محمدی نہیں

واہ جی واہ
جو چاہے آپکا حسن کرشمہ ساز کرے

Last edited:

such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
Re: خفیہ حلالہ سینٹر کے مولوی نے مختلف مردوں س

پہلے اپنے چوں چوں کے مربے کے معیار کی تفصیل بتا دیں نماز کی حدیث کہاں سے لی، افطار و سحر کے مسائل کون حل کرتا ہے. حج کے مسائل کس کے پسند ہیں وغیر وغیر

نماز کی حدیث حدیث کی کتابوں سے لی
مسائل بھی الحمدللہ قرآن و حدیث سے ہی لیتے ہیں
اور علما قرآن و احادیث و اجماع کے ذریعہ ہی سے مسائل بتاتے ہیں
خیر القرون سے لے کر آج تک جن جن آئمہ و محدثین نے قرآن و حدیث کی خدمت کی ان کی دینی خدمات کو قبول کرتے ہیں اور استفادہ کرتے ہیں...اور علما کو قرآن و حدیث کا حقیقی وارث سمجھتے ہیں..اور علما ہماری قرآن و حدیث کے مطابق رہنمائی کریں اپنا حق سمجھتے ہیں اور علما کا فرض

Last edited:

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
Re: خفیہ حلالہ سینٹر کے مولوی نے مختلف مردوں س

اچھی باتیں ہی لکھنے کی کوشش کرتا ہوں ذرا کڑوی ہو جاتی ہیں

ہر کوئی الله کو مانتا ہے ہر کوئی انسانیت کو مانتا ہے ہر کوئی کسی نہ کسی کی تقلید کرتا ہے ، چاہے کوئی مانے یا نا مانے ، اس کا اقرار کرے یا نا کرے

اس لئے ایسی بحثوں میں نہی پڑنا چاہے
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
Re: خفیہ حلالہ سینٹر کے مولوی نے مختلف مردوں س

نماز کی حدیث حدیث کی کتابوں سے لی
مسائل بھی الحمدللہ قرآن و حدیث سے ہی لیتے ہیں
اور علما قرآن و احادیث و اجماع کے ذریعہ ہی سے مسائل بتاتے ہیں
خیر القرون سے لے کر آج تک جن جن آئمہ و محدثین نے قرآن و حدیث کی خدمت کی ان کی دینی خدمات کو قبول کرتے ہیں اور استفادہ کرتے ہیں...اور علما کو قرآن و حدیث کا حقیقی وارث سمجھتے ہیں..اور علما ہماری قرآن و حدیث کے مطابق رہنمائی کریں اپنا حق سمجھتے ہیں اور علما کا فرض

پھر جھگڑا کس بات کا ہے؟
 
Last edited:

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
Re: خفیہ حلالہ سینٹر کے مولوی نے مختلف مردوں س

سوال آپکا تھا که آپنے نماز پڑھنے کا طریقہ کہاں سے لیا
میں نےنماز کا طریقہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلّم سے لیا

اسمیں آپکو کیا پریشانی ہے؟؟

آپ مجھ سے پوچھتے که رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلّم کی سنتوں کو/احادیث کو کس نے محفوظ کیا تو میں جواب دیتا صحابہ نے اور پھر انکے بعد محدثین کی ایک بہت بڑی جماعت نے...پھر آپ محدثین کے نام پوچھتے تو جتنے یاد ہوتے بتادیتا..صحابہ کے پوچھتے وہ بھی بتادیتا...مگر اپنی نماز کی نسبت رسول اللہ سے کرنے پر آپکا مجھے منافقوں سے ملانا حیران کن ہے

آپ اپنے اعمال کی نسبت امام ابو حنیفہ سے کریں تو کوئی بات نہیں...آپ ایماندار
ہم اپنے اعمال کی نسبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلّم سے کریں تو منافق
آپ امام محمد اوربعد کے حنفی فقہا کے فتاویٰ پر عمل کر کے بھی حنفی
ہم حدیث رسول پر عمل کر کے بھی محمدی نہیں

واہ جی واہ
جو چاہے آپکا حسن کرشمہ ساز کرے

الفاظ کے ہیر پھیر کی جادو گری کوئی آپ سے سیکھے. حدیث کس محدث سے لی اس سے مراد اعمال کی نسبت محدث سے کرنا آپ کے اپنے ذہن کی بڑھائی بات ہے
 
such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
Re: خفیہ حلالہ سینٹر کے مولوی نے مختلف مردوں س

پھر جھگڑا کس بات کا ہے؟

الفاظ کے ہیر پھیر کی جادو گری کوئی آپ سے سیکھے. حدیث کس محدث سے لی اس سے مراد اعمال کی نسبت محدث سے کرنا آپ کے اپنے ذہن کی بڑھائی بات ہے

مسلہ تقلید میں ہے
یعنی بلا دلیل و حجت قول امام کو قبول کرنا..یعنی دلیل مانگی تو تقلید سے خارج

اور مسلہ تقلید شخصی میں ہے...که ایک مخصوص امام کی ہی تقلید کرنا..اسنے جو کہدیا بس چاہے حدیث زیادہ وزنی هو

آپ نے یہ سوال نہیں کیا تھا که نماز کی احادیث کس سے لیتےہیں؟؟..آپکا سوال تھا نماز کس سے لیتے ہیں...جواب تھا که نماز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلّم کی حدیث کے مطابق پڑھتا ہوں یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلّم سے لیتا ہوں..اور چونکہ سوال کرنے والا ایک مقلد ہے اس لئے جواب اسی مناسبت سے دیا جائیگا

جب آپ سے پوچھا جائیگا که نماز کس سے لیتے ہیں تو آپ ہدایہ و فتاویٰ عالمگیری و دیگر کتب احناف کے مصنفین کے نام نہیں لیتے.....آپ یہی کہتے ہیں که ہم نماز حنفی پڑھتے ہیں یا نماز امام ابو حنیفہ سے لیتے ہیں

بہرحال آپکی اور میری سوچ میں فرق تو ہے ہی..اس لئے سمجھنے سمجھانے میں فرق ہوگیا

Last edited:

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
Re: خفیہ حلالہ سینٹر کے مولوی نے مختلف مردوں س

مسلہ تقلید میں ہے
یعنی بلا دلیل و حجت قول امام کو قبول کرنا..یعنی دلیل مانگی تو تقلید سے خارج

اور مسلہ تقلید شخصی میں ہے...که ایک مخصوص امام کی ہی تقلید کرنا..اسنے جو کہدیا بس چاہے حدیث زیادہ وزنی هو

آپ نے یہ سوال نہیں کیا تھا که نماز کی احادیث کس سے لیتےہیں؟؟..آپکا سوال تھا نماز کس سے لیتے ہیں...جواب تھا که نماز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلّم کی حدیث کے مطابق پڑھتا ہوں یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلّم سے لیتا ہوں..اور چونکہ سوال کرنے والا ایک مقلد ہے اس لئے جواب اسی مناسبت سے دیا جائیگا

جب آپ سے پوچھا جائیگا که نماز کس سے لیتے ہیں تو آپ ہدایہ و فتاویٰ عالمگیری و دیگر کتب احناف کے مصنفین کے نام نہیں لیتے.....آپ یہی کہتے ہیں که ہم نماز حنفی پڑھتے ہیں یا نماز امام ابو حنیفہ سے لیتے ہیں

بہرحال آپکی اور میری سوچ میں فرق تو ہے ہی..اس لئے سمجھنے سمجھانے میں فرق ہوگیا

صحف عثمانی یا رسم عثمانی پڑھنے سے مراد کلام عثمانی نہیں ہو جاتا وہ کلام الله ہی رہتا ہے. مقلد ہو یا غیر مقلد نماز محمدpbuh کے طریقے سے ہی پڑھتا ہے لیکن وہ طریقہ جو حنفی، شا فعی یا کسی اور امام نے بیان کیا ہے
 
such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
Re: خفیہ حلالہ سینٹر کے مولوی نے مختلف مردوں س

صحف عثمانی یا رسم عثمانی پڑھنے سے مراد کلام عثمانی نہیں ہو جاتا وہ کلام الله ہی رہتا ہے. مقلد ہو یا غیر مقلد نماز محمدpbuh کے طریقے سے ہی پڑھتا ہے لیکن وہ طریقہ جو حنفی، شا فعی یا کسی اور امام نے بیان کیا ہے

آج تک کسی نے مجھے سے یہ تقاضہ نہیں کیا که کلام اللہ کےبجاے صحف عثمانی کیوں نہیں کہتے، کیا تمھاری انا کو ٹھیس پنھچتی ہے
یہ تقاضہ آپ ہی سے پہلی بار سامنے آیا ہے

نماز تو ایک ہی ہے
آپ نے حصے بخرے کیے ہووے ہیں..حنفی نماز اور مالکی نماز
نا امام مالک نے کوئی الگ طریقہ بتایا ہےنا امام ابو حنیفہ نے...نا ہی دعویٰ کیا ہےکہ ہمارا طریقہ اختیار کرو یہی اصل ہے...جمود، ہٹدھرمی اور تعصب نے کعبہ میں چار مسلے بچھوادیے..بحمدللہ جو آج نہیں..ورنہ اس جدید دور میں اسلام کا کیا منظرنامہ ہوتا

آپ نے بتایا نہیں که آپ مسلم الثبوت میں درج شدہ تقلید کی تعریف سے متفق ہیں یا نہیں؟؟
اگر متفق ہیں تو حلالہ کے فتوے سے کوئی حنفی انکار کیسے کرے؟؟
دلیل مانگنے پر حنفیت سے خارج ہوجائیگا
 
atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
Re: خفیہ حلالہ سینٹر کے مولوی نے مختلف مردوں س

آج تک کسی نے مجھے سے یہ تقاضہ نہیں کیا که کلام اللہ کےبجاے صحف عثمانی کیوں نہیں کہتے، کیا تمھاری انا کو ٹھیس پنھچتی ہے
یہ تقاضہ آپ ہی سے پہلی بار سامنے آیا ہے

نماز تو ایک ہی ہے
آپ نے حصے بخرے کیے ہووے ہیں..حنفی نماز اور مالکی نماز
نا امام مالک نے کوئی الگ طریقہ بتایا ہےنا امام ابو حنیفہ نے...نا ہی دعویٰ کیا ہےکہ ہمارا طریقہ اختیار کرو یہی اصل ہے...جمود، ہٹدھرمی اور تعصب نے کعبہ میں چار مسلے بچھوادیے..بحمدللہ جو آج نہیں..ورنہ اس جدید دور میں اسلام کا کیا منظرنامہ ہوتا

آپ نے بتایا نہیں که آپ مسلم الثبوت میں درج شدہ تقلید کی تعریف سے متفق ہیں یا نہیں؟؟
اگر متفق ہیں تو حلالہ کے فتوے سے کوئی حنفی انکار کیسے کرے؟؟
دلیل مانگنے پر حنفیت سے خارج ہوجائیگا

تقاضہ کون کر رہا ہے بات سمجھا رہا ہوں. جامد ذہن ہونے کے لیے مقلد ہونا ضروری نہیں
 
such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
Re: خفیہ حلالہ سینٹر کے مولوی نے مختلف مردوں س

تقاضہ کون کر رہا ہے بات سمجھا رہا ہوں. جامد ذہن ہونے کے لیے مقلد ہونا ضروری نہیں

جو سمجھا رہے ہیں اس پر عمل بھی کرتے ہیں یا نہیں؟؟
شاید آپ لوگوں کو یہی کہتے پھرتے ہیں که آج میں صحف عثمانی کی تلاوت کرتے ہووے آ رہا ہوں....روز صبح صحف عثمانی پڑھتا ہوں...صحف عثمانی انسانیت کے لئے راہ ہدایت ہے

تقلید پر جواب نہیں دیا
آپ مسلم الثبوت کی تقلید کی تعریف سے متفق ہیں؟؟
اگر ہیں تو کیا دلیل مانگنے والے کو حنفیت سے خارج سمجھتے ہیں؟

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
Re: خفیہ حلالہ سینٹر کے مولوی نے مختلف مردوں س

جو سمجھا رہے ہیں اس پر عمل بھی کرتے ہیں یا نہیں؟؟
شاید آپ لوگوں کو یہی کہتے پھرتے ہیں که آج میں صحف عثمانی کی تلاوت کرتے ہووے آ رہا ہوں....روز صبح صحف عثمانی پڑھتا ہوں...صحف عثمانی انسانیت کے لئے راہ ہدایت ہے

تقلید پر جواب نہیں دیا
آپ مسلم الثبوت کی تقلید کی تعریف سے متفق ہیں؟؟
اگر ہیں تو کیا دلیل مانگنے والے کو حنفیت سے خارج سمجھتے ہیں؟

پانچواں مصلہ بچا کر مکھی پر مکھی مارنے کی بجائے، دور جدید میں اسلام کے عالمی منظر نامے پر توجہ دیں
 
such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
Re: خفیہ حلالہ سینٹر کے مولوی نے مختلف مردوں س

پانچواں مصلہ بچا کر مکھی پر مکھی مارنے کی بجائے، دور جدید میں اسلام کے عالمی منظر نامے پر توجہ دیں

جو ایک ہے وہ پانچھواں نہیں بلکہ اصل ہے..چار سے پہلے بھی ایک ہی تھا
چار ہٹیں گے تو ایک ہی رہے گا...پہلے بھی ایک تھا اب بھی ایک ہے..الحمدللہ
تھوڑا تعصب کم کریں تو ایک اصل نظر آےگا پانچھواں نہیں

عالمی منظر نامے میں تقلید کی کوئی گنجائش نہیں
حضرت عیسیٰ اور امام مہدی اس عالمی منظر نامے کی معراج ہیں
وہ نا حنفی ہونگے نا مالکی نا شافعی نا حنبلی نا بریلوی نا دیوبندی نا صوفی نا شیعہ
امتی بن کر آئینگے اور صرف اور صرف قرآن و حدیث کے عامل ہونگے..تقلید شخصی کے نہیں

تقلید پر ابھی تک جواب نہیں آیا
انتظار رہیگا
 
Last edited:

Back
Top