خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ اُنہوں نے فوڈ سکیورٹی کی وزارت سے استعفیٰ دے دیا اور اپنا استفعیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا۔
خسرو بختیار کے استعفے کے متن میں کہا گیا ہے کہ شوگر بحران میں مجھے بلاجواز بدنام کیا جا رہا ہے، مجھے چار ماہ پہلے فوڈ اینڈ سیکیورٹی کا چارج دیا گیا۔
اُن کا کہنا ہے کہ میں اپنی وزارت سے متعلق ملک میں گنے کی پیداوار کے بارے میں معلومات رکھتا تھا، کسی بھی ذاتی مفادات کے ٹکراؤ سے بچنے کے لیے بطور وزیر فوڈ سیکیورٹی کا عہدہ چھوڑتا ہوں۔