خدا حافظ دوستو

صحرائی

Chief Minister (5k+ posts)
ہے تو ایک چھوٹا موٹا سے فورم ، لیکن اس نے اپنے اندر ایک دنیا آباد کر رکھی ہے ،تجزیوں کی دنیا ، تنقید کی دنیا ، پسند نہ پسند کی دنیا ، قہقہوں اور غموں کی دنیا -دو سال قبل جب اس فورم کو کچھ دوستوں کی فرمائش پر جوائن کیا تو ایک مذاق اور ہلکے پلکے تفریح کی جگہ سمجھ بیٹھا تھا

لیکن وقت گزارنے کے ساتھ جب دوست احباب کی تحریروں کی حقیقتیں عیاں ہونے لگی تو اندازہ ہوا کہ یہ تو آپ کے اندر کے سیاسی انسان میں تہلکہ مچا سکتا ہے ، آپ کے نظریات کو وضو کرا سکتا ہے ،آپ کو تنہا کرنے اور ارد گرد بھیڑ لگانے کا ہنرسکا سکتا ہے



سو قصہ محتصر.. مجھ جیسے نا چیز نے جو اردو صحیح طریقے سے لکھنا اور پڑھنا بھی نہ جانتا ہو- نے اس فورم سے بہت کچھ سیکھا- آیا وہ سیاسی لیول پر ہو ، مذہبی یا سوشل ...یہاں اپنی موجودگی کو مثبت اور تعمیری پایا

اب چونکے ہم نے وقت کے تیز دھار کے ساتھ بہنا ہے غم روزگار کی فکر میں لہذا اب وہ فراغت کے لمحات میسر نہیں ہوں گے اور اس فورم کو ہمیشہ کے لیے خیر باد کہنا ہو گا


زندگی کے مشکل ترین کاموں میں سے ایک اپنے دوستوں سے بچھڑنے کا ہوتا ہے

دوستوں سے بچھڑ کریہ حقیقت کھلی فراز
دنیا بہت حسیں ہےمگر دوستوں کے ساتھ

لہذا میں اب یہ مشکل کام سر انجام دینے جا رہا ہو - کہا ، سنا سب معاف - میری طرف سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی تو معافی کا طلبگار - مجھے کسی سے کوئی شکوہ شکایات نہیں الٹا آپ لوگوں کا مشکور کہ مجھے اتنی سپیس عنایات فرمائی

آخر میں فورم کے کچھ دوستوں کے بارے میں اپنی رائے دیتا چلو - اس رائے کو اتنا سیریس لینے کی ہر گز ضرورت نہیں ہلکی پلکی سی نا چیز رائے

اس فورم کا بہترین لکھاری میں نے طاری بھائی کو پایا - نہایت متاثر کن تحریریں - سمی بھائی اور عاطف بھائی بھی کوئی کم نہیں

اس فورم کی بہترین اور لوجیکل پٹوارن مقدس بی بی کو پایا

اس فورم کے سب سے صابر اور شائستہ ممبر زیڈ اے چودھری کو پایا

اس فورم کے گمنام لکھاری الطاف لطفی کو پایا - نہایت اچھی تحریریں مگر وہ پذیرائی نہیں ملتی جس کے مستحق ہے

اس فورم کی سب سے بد زبان خاتون ماریا جی کو پایا

اس فورم کے شائستہ خواتین میں نادان جی ، فاطمہ جی اور عینی کو پایا

اس فورم کے سب سے ٹھرکی ممبر عامر یو ای ٹی بھائی کو پایا

اس فورم میں سب سے زیادہ چھتر پرفییکٹ سٹرینجر کو پڑتے پایا جن سے آخری دنوں میں کچھ تلخ کلامی ہوئی اور معافی کا طلبگار ہوں

فوج پر زیادہ تنقید یحییٰ خان کو کرتے پایا

سب سے بے تھکے کمینٹ سہراب عرف نواب کو کرتے پایا جن کے کئی ہزار کمنٹس آنے اور جانے کے بارے میں ہوتے ہیں لیکن مرے ایک پسندیدہ ممبر

بہترین چتھرول کرنے والے ممبر باوا جی کو پایا

بہترین ایڈمن وسیم بھائی کو پایا

آخر میں کچھ سب سے ڈیسنٹ ممبر سیم بھائی ،بارسا ، ڈیموکریٹ , جورجئیس ، سائٹ بھائی ، جیو جی ،عاطف بھائی ، سمی بھائی , سائٹ، پی کے فائٹر ، گجر بھائی, ٹھاکر ، مشرقی لڑکا جن سب سے سب سے کچھ سیکھنے کا موقع ملا

مجھے پتہ ہے بہت سے بہترین دوستوں اور لکھنے والوں کے نام ذہن سے نکل چکے اس تحریر کے
وقت ، لہذا برا ہر گز نہ ماننا

وسلام


پرانا برگر
نیا ارمان

 
Last edited by a moderator:

eye-eye-PTI

Chief Minister (5k+ posts)
Re: خدا حافظ دوستوں

App jahan rahain Allah app ko hamesha khush rakhay aor kamyabeeyan app k qadam choomain. ameen

Senior members ka forum chor k jana acha to nahee lagtaa leken kabhee kabhee insan ko majboori mein mushkil faislay karna partay hain.

Hum se koi ghalatee hui ya dil azaari hui to uss k liye mazrat khuwah hain.
 

SpIDeR.

Minister (2k+ posts)
Re: خدا حافظ دوستوں

مجھے نہيں معلوم آپ زاتی کاموں کی وجہ سے فورم چھوڑ رہے ہيں يا کوئی اور وجہ ہے
بہر حال اللہ پاک آپ کو زندگی کے ہر موڑ پہ کاميابی عطا کرے۔
اورکوئی بات بری لگی ہو تو اس کے ليے معزرت
 
Last edited:

Fatema

Chief Minister (5k+ posts)
Re: خدا حافظ دوستوں

دیکھا میں نے کہا تھا ناں ارمان نک کیوں رکھا۔ ۔ ۔ اگر برگر ہی رہتے تو بے فکر ہو کر برگر کھاتے اور موجاں کرتے۔ ۔ ۔
جوک اسائیڈ۔ ۔ ۔ جہاں رہیں خوش رہیں۔ ۔ اگر پاکستان میں نہیں ہیں تو پاکستان کے حالات کو نوروں کی نظر سے دیکھنا چھوڑ دیں۔ ۔ ۔بس حق اور سچ کا ساتھ دیں۔ ۔ چاہے اس کے لئے آپ کسی پارٹی کو سپورٹ نہ بھی کریں۔ ۔مگر ظلم اور جھوٹ کو سپورٹ کرنا بھی ظلم میں برابر کی شرکت کہلاتا ہے۔ آئی ہوپ میری کوئی بات بری نہیں لگی ہوگی
۔
 

Afaq Chaudhry

Chief Minister (5k+ posts)
Re: خدا حافظ دوستوں

الله حافظ دوست ، کوئی غلطی ہوئی ہے تو انسانی خطا سمجھ کر معاف کرنا
 

barca

Prime Minister (20k+ posts)
Re: خدا حافظ دوستوں


ارمان صاحب اپنے روزگار پر توجہ دے لیکن خدا حافظ بول کر نہ جائیں
جب بھی کبھی فرصت ملے پھر آجائیں اور اس فورم کو اتنی سنجیدگی سے مت لیں

یہاں ہر روز موضوع بدلتے ہیں ممبر بدلتے ہیں موڈریٹر بدلتے ہیں نئی صف بندیاں ترتیب پاتی ہیں
سیاسی اختلاف تو بھائیوں میں بھی ہوتا ہے ہم سب پاکستان کی بہتری چاہتے ہیں
کوئی سوچتا ہے عمران ہی اس کو بہتر کر سکتا ہے تو کوئی سمجھتا ہے نواز
لیکن اس یہ مطلب نہیں کے آپ فورم چھوڑ دیں ہم تو درخواست ہی کر سکتے ہیں سو کردی

بھائی ہمارا تو سفر لمبا ہے
کبھی راستے سے نکلتے ہی نظر آجاتی ہے منزل
کبھی راستوں کو پانے میں زمانے بیت جاتے ہیں
 
Last edited:

Adeel Rehman

Chief Minister (5k+ posts)
Re: خدا حافظ دوستوں




لے عامر تیرے جیسے معصوم انسان پے کتنا بڑا آروپ لگا دیا۔۔۔ اور باکسر کا حق مارا گیا

@ برگر

یار تم نے سب سے ہی کچھ نہ کچھ پایا۔۔۔ لیکن ہم سے کچھ نہی پایا حالانکہ ہماری تو فل ٹرائی ہوتی ہے

یار وقت کے تیز دار دھارے میں بھی سبھی بہہ رہے ہیں، غم روزگار کی فکر بھی سب کو ہی ہے من و سلوی تو کسی کو نہی اترتا۔۔۔اور اتنا ویلا کوئی بھی نہی کہ فارم پے ہی پڑا رہے ہر وقت اور نا تم اتنے مصروف کہ ابامہ کی جگہ لینے لگے ہو کہ اب تمہارے پاس فورم پہ پوسٹ کے لئے وقت نہ رہے

چلو کوئی بات نہی پانچ سات لوگوں سے منتیں کروا لو پھر پرانی تنخواہ پے ہی واپس آ جا نا
 
Last edited:

Adeel Rehman

Chief Minister (5k+ posts)
Re: خدا حافظ دوستوں


ارمان صاحب اپنے روزگار پر توجہ دے لیکن خدا حافظ بول کر نہ جائیں
جب بھی کبھی فرصت ملے پھر آجائیں اور اس فورم کو اتنی سنجیدگی سے مت لیں

یہاں ہر روز موضوع بدلتے ہیں ممبر بدلتے ہیں موڈریٹر بدلتے ہیں نئی صف بندیاں ترتیب پاتی ہیں
سیاسی اختلاف تو بھائیوں میں بھی ہوتا ہے ہم سب پاکستان کی بہتری چاہتے ہیں
کوئی سوچتا ہے عمران ہی اس کو بہتر کر سکتا ہے تو کوئی سمجھتا ہے نواز
لیکن اس یہ مطلب نہیں کے آپ فورم چھوڑ دیں ہم تو درخواست ہی کر سکتے ہیں سو کردی

بھائی ہمارا تو سفر لمبا ہے
کبھی راستے سے نکلتے ہی نظر آجاتی ہے منزل
کبھی راستوں کو پانے میں زمانے بیت جاتے ہیں


رانا جمیل نوری فونٹ میں کیا سپیس ڈالنا منع ہے۔۔۔۔؟
 

tudywala

Minister (2k+ posts)
Re: خدا حافظ دوستوں

Burger became rebel for last few weeks I thought long time he is leaving his Job .Burger goodluck I been in UR town I will back again we will toast TOGATHER Stay Happy stay Blessed and I hope u got very good job I know it's hard in UK but still better .Good Luck .
 

Adeel Rehman

Chief Minister (5k+ posts)
Re: خدا حافظ دوستوں

OSS rizq say moat achi .. Jis say ati ho parwaz mein kotahi ..


شکریہ ٹائیگر


علامہ اقبال نے تین چار کروٹیں تو ضرور لی ہوں گی قبر میں۔۔۔ الله پاک ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے شعروں کی حفاظت
 

macbeth

Minister (2k+ posts)
Re: خدا حافظ دوستوں

تغیر ہے رفتارِ عالم۔۔ کوئی آ رہا ہے،کوئی جا رہاہے۔۔ اس فورم کی حالیہ تاریخ میں نون لیگی پترکاروں کیلئے سب سے زیادہ قربانی کا مظاہرہ نواب سہراب نے پیش کیا۔۔ اسےجمہوری مسیحا بناکر اور اُشقل دیکر مبینہ بوٹ پالیشیہ گروپ پر اٹیک کرواتے رہے۔۔نتیجا وہ غریب سارا رمضان قیدمیں رہا۔۔ اورآخر میں تھکے لکھاری کا ٹائیٹل تھما کر خود عمرہ کرنےنکل پڑے۔۔جاتے ہوئے کچھ تو وفاؤں کا صلہ دیا ہوتا۔۔دلبری نہ سہی تذکرہ ہی نیک کیاہوتا۔۔
 

barca

Prime Minister (20k+ posts)
Re: خدا حافظ دوستوں

تغیر ہے رفتارِ عالم۔۔ کوئی آ رہا ہے،کوئی جا رہاہے۔۔ اس فورم کی حالیہ تاریخ میں نون لیگی پترکاروں کیلئے سب سے زیادہ قربانی کا مظاہرہ نواب سہراب نے پیش کیا۔۔ اسےجمہوری مسیحا بناکر اور اُشقل دیکر مبینہ بوٹ پالیشیہ گروپ پر اٹیک کرواتے رہے۔۔نتیجا وہ غریب سارا رمضان قیدمیں رہا۔۔ اورآخر میں تھکے لکھاری کا ٹائیٹل تھما کر خود عمرہ کرنےنکل پڑے۔۔جاتے ہوئے کچھ تو وفاؤں کا صلہ دیا ہوتا۔۔دلبری نہ سہی تذکرہ ہی نیک کیاہوتا۔۔
اپنے عزت مآب پیر جموریت رہبر معصومیت دشمن مشرف نوڈیرو شریف کے گدی نشین
جناب
نواب
سہراب الدولہ صاحب آجکل ہیں کہاں نظر نہیں آرہے
 

ali-raj

Chief Minister (5k+ posts)
Re: خدا حافظ دوستوں

یار یہ برگر کا دل بدل گیا تھا اس لئے کنٹریکٹ رینیو نہیں کیا مریم نے۔
بیجارے کو اب اصلی نوکری ڈھونڈنی پڑیگی۔
چلو اچھا ہے کم از کم عزت نفس پر کوئی حرف تو نہیں آئے گا۔

بھٹکاتے ہوئے منزل دے گیا
اجب دشمن تھا دوستی دے گیا

غلط ملط شعر کی معزرت
 

macbeth

Minister (2k+ posts)
Re: خدا حافظ دوستوں

اپنے عزت مآب پیر جموریت رہبر معصومیت دشمن مشرف نوڈیرو شریف کے گدی نشین
جناب
نواب
سہراب الدولہ صاحب آجکل ہیں کہاں نظر نہیں آرہے


خبر ملی تھی کہ انہوں نے تین دن کا سنیاس لیاہے۔۔اس عرصے میں وہ یامی گوتم اور سنی لیونے کے تازہ افکار پر ریسرچ کرکے نئے دھاگوں کی بنیاد کا سامان ڈھونڈیں گے۔۔
 

ASQR1

Chief Minister (5k+ posts)
Re: خدا حافظ دوستوں

And I was hoping to get some mention in this forum, I thought I was always telling the truth based on Islamic values, where did I go wrong, I like learn and adopt if it can be of help.
 

Annie

Moderator
Re: خدا حافظ دوستوں

اچھا بھلا موڈ خراب ہو گیا ، برگر مجھے تو آپکا نیا نام پسند ہی نہیں آیا تھا ، عجیب دکھی سا تھا ، دیکھیں آپ نے تو فورم ممبرز کا تجزیہ کر دیا اور اپنی سنا دی اب ہماری بلکے میری بھی کان کھول کر سن لیں ، باوجود اس کے کے آپ سے سیاسی راۓ ملتی نہیں تھی لیکن میں نے آپکو ڈیسنٹ ممبر پایا ، شاید ایک دو بار آپ سے بات ہوئی پر اندازہ پہلے سے ہو گیا تھا کے آپ اچھے اخلاق والے ہیں ،

بس کروں یا ابھی اور تعریفیں کروانا ہیں ؟



خیر اب کچھ منفی بھی بول دوں ؟ ، بات یہ ہے کے اگر جاب مل گئی ہے تو مبارک جی ، اسکا مطلب یہ تو نہیں کے ڈیوڈ کیمرون کی جاب مل گئی ہے جو اب فرصت نہیں ملے گی حد ہے اتنی مشہوری کی ہم سب کو کیا ویلا سمجھا ہوا ہے ؟
کہیں ایسا تو نہیں کے نیٹ کا بل نہیں دیا اور اب نیٹ کٹنے والا ہے تو بانے بانے کر رہے ہیں کوئی بات نہیں پڑوسیوں کا نیٹ ہیک کر لیں


برگر مذاق ایک طرف ، آپکو نہیں جانا چاہئیے ، بس آپکی ممبرشپ کینسل نہیں ہو سکتی آپکو یہیں رہنا ہوگا

کیس کلوزد
smiley_eatpaper.gif
 
Last edited:

Back
Top