
"دنیا میں بشریٰ بی بی سے زیادہ پاک دامن خاتون کوئی نہیں اور عمران خان دنیا کا زندہ قلندر ہے"، خاور مانیکا اپنے قریبی ساتھی کو بشریٰ بی بی اور عمران خان کے بارے میں کیا کیا بتاتے رہے۔۔۔؟ خاور مانیکا سے متعلق ماضی میں خبریں لانے والے زاہد گشکوری بالآخر بول پڑے
صحافی زاہد گشکوری نے انکشاف کیا ہے کہ خاورمانیکا جو عدت میں نکاح کیس لڑرہے ہیں یہ 2017 سے 2024 تک مجھے بتاتے رہے ہیں کہ عمران خان کا 2014 کے بعد سے مانیکا فیملی سے تعلق بنا، عمران خان کا ہمارے گھر آنا جانا شروع ہوا اور وہ اسے مرید کے طور پر لیتے تھے۔
زاہد گشکوری نے کہا کہ خاورمانیکا نے مجھے جو کچھ بتایا وہ میرے لئے حیران کن تھا، خاور مانیکا کہتے تھے کہ میں نے دنیا میں بشریٰ بی بی سے زیادہ پاک دامن خاتون کوئی نہیں اور عمران خان دنیا کا زندہ قلندر ہے۔
https://twitter.com/x/status/1795895139396690286
انہوں نے مجھے بتایا کہ میں نے طلاق 14 نومبر 2017 کو دی اور میں نے قربانی دی، خاورمانیکا نے مجھے کہا کہ جب یہ شادی ہوئی تو میں نے باقاعدہ مبارکباد دی تھی۔میں نے اپنی مرضی سے طلاق دی
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/zahidakah1i12h21.jpg