نگران وزیراطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا ہے کہ خان صاحب 48 گھٹے تک جھوٹ نہ بولے تو پیٹ میں مرور اٹھتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے سوچا2، 3 روز سے جھوٹ نہیں بولا، تو آج کچا جھوٹ بول دیا۔
عامر میر نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قاسم کے ابا کےالزامات کو بے نقاب کرنا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے سوچا2، 3 روز سے جھوٹ نہیں بولا، تو آج کچا جھوٹ بول دیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے جس شخص کے حوالے سے جھوٹ بولا اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
عامر میر نے کہا کہ چئیر مین پی ٹی آئی نے آج عبدالرحیم کے بارے میں جھوٹ بولا ، عبدالرحیم 23 مئی سے وینٹی لیٹر پر ہے ، 9 مئی کو فائرنگ سے 25 لوگوں کی ہلاکت کا بھی جھوٹ بولا گیا، مقصد عوام کو گمراہ کرنا اور پنجاب کی نگران حکومت کے خلاف نعرت پیدا کرنا ہے۔ خان صاحب 48 گھٹے تک جھوٹ نہ بولے تو پیٹ میں مرور اٹھتے ہیں۔
وزیراطلاعات نے کہاکہ ڈاکٹر نے مریض کو گردن توڑ بخار بتایا ، اس کا بخار بڑھتا گیا پھر سروس ہسپتال میں آئی سی یو شفٹ کیا گیا، وہ ابھی بھی آئی سی یو میں ہے۔
دوسری جانب ڈی جی پی آر میں نگران وزیر صحت جاوید اکرم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے معائنہ کیا ہے مریض کا، ایک ناخن برابر بھی تشدد کا نشان نہیں ملا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا حکم ہے کہ مریض کو اچھے سے ٹریٹ کریں ۔
Source