خان صاحب عمران خان

CanPak2

Minister (2k+ posts)
خان صاحب عمران خان کا دھرپد!


وسعت اللہ خان بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی

یہ بھی ممکن ہے عمران خان نادانستگی میں شریف برادران کی نقل کر رہے ہوں؟
لوگ خان صاحب عمران خان کو بھلے کچھ بھی کہیں اور سمجھیں یا نہ بھی سمجھیں۔ لیکن میں انہیں سنتِ عیسوی کا سچا پیروکار، گاندھی جی کا بھگت، باچا خان کا پرستار اور منڈیلا کی فلاسفی کا مداح سمجھتا ہوں۔ پر مشکل بس ایک ہے۔پچھلے زمانے میں سفاک دشمن بھی کسی نہ کسی آفاقی ضابطے اور قدروں کے تحت کاروبارِ دشمنی چلاتا تھا۔ کبھی بھی اپنے گھر کے دائیں بائیں آگے پیچھے کے چالیس چالیس گھروں کو نہیں ستاتا تھا۔ ماؤں، بہنوں، بزرگوں اور بچوں کو مائیں، بہنیں، بزرگ اور بچے ہی سمجھتا تھا۔ جتنے بھی حساب چکتے کرنے ہوتے وہ اپنے محلے سے زرا پرے ہو کر بے باق کرتا تھا۔ طاقتور سے ڈرتا نہیں تھا اور کمزور کو ڈراتا نہیں تھا۔


یہ وہ ماحول تھا جس میں حضرت عیسیٰ علیہ سلام نے کہا تھا کہ اگر کوئی تمہارے دائیں گال پر چانٹا مارے تو اپنا بایاں گال بھی پیش کردو۔ مراد یہ تھی کہ ایک وقت ضرور ایسا آئے گا کہ دشمن کا ہاتھ نہتے پر اٹھنے سے انکار کر دے ۔اس کا دل پسیجنے لگے۔ یوں وہ کوہِ پہلوانی سے اتر کر گفتگو تک آ جائے۔ یا قائل ہوجائے یا کرلے۔ اور اگر ایسا نہیں بھی ہو تو بھی آئندہ کسی کمزور اور نہتے پر مردانگی آزمانے سے پہلے اپنے اندر کی آواز ضرور سنے۔اس عیسوی فلسفے نے سن انیس سو نوے تک کسی نا کسی حد تک کام دکھایا۔ ورنہ گاندھی، باچا خان اور منڈیلا کبھی نا پنپتے۔ لیکن اگر یہ تینوں آج کے پاکستان میں ہوتے تو سوچیے کیا ہوتا۔گاندھی قصہ خوانی بازار کے بم دھماکے میں اڑ جاتے، باچا خان ٹارگٹ کلنگ کا شکار بنتے اور منڈیلا اغوا ہونے کے بعد تاوان کی عدم ادائیگی کے سبب زبح ہوچکے ہوتے۔

"نا تو خیبر پختون خواہ کی کابینہ ورلڈ کپ کرکٹ ٹیم ہے اور نا ہی یہ صوبہ شوکت خانم ٹرسٹ ہے"

لال پھندنے والی ترک ٹوپی صدیوں شرفا کی نشانی رہی۔ آج یہ سرکس کے مسخروں کی میراث ہے۔کوئی لمڈا اگر غصے میں کبھی گھر سے نکل کر چاقو لہرا دیتا تو محلے دار اس کے گھر کے آگے سے گزرنے کو بھی معیوب سمجھتے تھے مگر آج اسلحہ شرافت کا سٹیٹس سمبل ہے۔ کسی دشمن کے گھر اگر مخالف کی کوئی عورت دہائی دیتی پہنچ جاتی تو دشمنی منجمد ہوجاتی۔ آج قاصد عورت ہی غائب ہوجاتی ہے۔مجھ سمیت بہت سوں کو اب بھی عمران خان کی نیت اور اخلاص پر قطعاً شبہہ نہیں۔ لیکن ہوسکتا ہے کہ وہ غلط نمبر پر ڈائل کر رہے ہوں؟ یہ بھی تو ممکن ہے کہ وہ کسی تمل کو نہایت اخلاص کے ساتھ فارسی میں فلسفہِ امن سمجھا رہے ہوں؟ کہیں وہ بیگانی شادی میں عبداللہ تو نہیں بن رہے؟ یہ بھی ممکن ہے وہ نادانستگی میں شریف برادران کی نقل کر رہے ہوں؟ لیکن گرگانِ باران دیدہ شریف برادران اس وقت جو کچھ بھی کر رہے ہیں وہ کرنے سے پہلے انہوں نے اپنے پچھواڑے یعنی پنجاب کو ’ادھر تم ادھر ہم‘ کے فلسفے کے تحت ’شریکوں‘ سے محفوظ کیا ورنہ تو جو بارودی گاڑی فاٹا سے پشاور جاسکتی ہے وہی گاڑی آدھے وقت میں فاٹا سے ڈیرہ غازی خان اور میانوالی بھی پہنچ سکتی ہے۔ مگر فرق یہ ہے کہ راستے میں دریائے سندھ اور پنجابی طالبان پڑتے ہیں۔شاید عمران خان لاشعوری طور پر جماعتِ اسلامی سے متاثر ہیں۔ لیکن جماعتِ اسلامی کو تو ایسی بلائیں سدھانے کا پرانا تجربہ ہے اور خان صاحب تو ابھی اس مدرسے میں ابتدائی قاعدہ بھی ختم نہیں کر پائے جہاں سے جماعت برسوں پہلے پی ایچ ڈی کرچکی۔ شاید خان صاحب مولانا فضل الرحمان سے نادانستہ متاثر ہوں؟ لیکن اس موازنے سے کہیں یہ مصرعہ کہنے والی روحِ اقبال خفا نہ ہو جائے کہلڑا دے ممولے کو شہباز سے

"خان صاحب تو ابھی اس مدرسے میں ابتدائی قائدہ بھی ختم نہیں کر پائے جہاں سے جماعت برسوں پہلے پی ایچ ڈی کرچکی"

ہوسکتا ہے نرگسی خان صاحب خود سے ہی متاثر ہوں؟ مگر کیا خان صاحب کو پورے کرکٹ کیریئر میں کبھی ایسی بال بھی ملی جس میں بارود بھرا ہو؟ کیا کبھی شوکت خانم ہسپتال میں کینسر کا کوئی ایسا مریض آیا جو بیڈ پر لیٹے لیٹے پھٹ گیا ہو۔گر یوں ہوتا تو پھر کونسا کپتان اور کہاں کا سوشل ورک اور کیسا آئیڈیل ازم ؟نہ تو خیبر پختون خوا کی کابینہ ورلڈ کپ کرکٹ ٹیم ہے اور نہ ہی یہ صوبہ شوکت خانم ٹرسٹ ہے۔ بلکہ صوبہ کیا ہے ایک گرم آلو ہے جو نہ ہتھیلی پر ٹک رہا ہے اور نہ ہی منہ میں رکھا جا رہا ہے۔ یا شاید گرم آلو بھی نہیں بلکہ کینسر کے ٹرمنل سٹیج کا وہ مریض ہے جس کا معالجہ ایم بی بی ایس سالِ اول کے سٹوڈنٹس کے ہاتھ میں ہے اور ان کا خیال ہے کہ آپریشن کے بجائے اس مرحلے پر اسپرو زیادہ مؤثر ہے۔بات یہ ہے کہ اگر ایک گال پر چپت کا فلسفہ جنگلوں پر بھی لاگو ہوسکتا تو شیر اور بکری کتابوں سے باہر بھی ایک گھاٹ پانی پی رہے ہوتے۔یونہی ایک شعر یاد آگیا جس کا نرم دل مصالحت جو خان صاحب سے دور دور کا واسطہ نہیں:محفل میں کر رہے ہیں وہ غیر کو سلاموعلیکم السلام کیے جا رہا ہوں میں

http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2013/09/130929_islamabad_search_operation_rk.shtml


 
Last edited by a moderator:

AwamiLog

Banned
BVVlA2bIQAAU0p8.jpg:large
 

WatanDost

Chief Minister (5k+ posts)
Ullo kai Phattay Wussat Ullah Sahab

Khan Sahab ka yeah Moa aqaf Intikhabat sai Qabal chala AA raha hai

9/11 kai baad honay wali jang Hamari Jang nahi hai.
Drone Hamlay nahi Honay Chaheain.

ussi tanazur main Muzaqrat ki Baat kartay hain Khan Sahab.

Tum Pounds Kahoo aur DUM Hilaoo.
 
Pata nahi kia bakwas likna chata hainyeh shaka .. bed paybkii marz nahi pata iss ke liberal bapon nay shukat khanam mein bomb phara tha khan sahab ki divorce karwa di.. khan sahab Ji sisters ke sath batameezi ki .. pata nahi sach mera dil chatabhai ab ........ ban ke in bc ko phar don
 

kasafolds

Voter (50+ posts)
Ullo kai Phattay Wussat Ullah Sahab

Khan Sahab ka yeah Moa aqaf Intikhabat sai Qabal chala AA raha hai

9/11 kai baad honay wali jang Hamari Jang nahi hai.
Drone Hamlay nahi Honay Chaheain.

ussi tanazur main Muzaqrat ki Baat kartay hain Khan Sahab.

Tum Pounds Kahoo aur DUM Hilaoo.

Haram Zadey to har ek ko ullah ka pattha likh deyta hey, ***** k bachey zaroori nahi k sub IK ke bakwas sey mutafiq hun. aaenda bakwas ke to phir suney ga.
 

Uxi Ali

MPA (400+ posts)
Watan dost... kya naam rakha hai writer ka.... Pyaaray writer sahab...karaam panti ki bhi intehaa hai... tu puchta hai ke kabhi aisa hua ho ke shaukat Khanam main koi mareez bed pe phat gaya ho!! Tujhe yaad nhi woh siaah din jab theek isi tarah Shaukat Khanam main dhamak hua tha.. jis se pura patient ward tabah ho gaya tha!! Itne bhi andhe na bano!!
 

Uxi Ali

MPA (400+ posts)
Haram Zadey to har ek ko ullah ka pattha likh deyta hey, ***** k bachey zaroori nahi k sub IK ke bakwas sey mutafiq hun. aaenda bakwas ke to phir suney ga.


Lo bhai.... bhai agaye hain bhatta lene... sab apne hont silwa lo... koi gali nhi dega bhai ko!!
 

viceKaptan

Senator (1k+ posts)
اپنی فوج کا حال دیکھو اور اُس پہ رحم کھاو۔ وہ اب زلزلے میں امدادی کاروائیاں تو کر سکتی ہی، لیکن اس سے زیادہ کی توقع نہ رکھی جائے اُس سے۔
 

khan afghan1

Minister (2k+ posts)
The people who killed Baynazeer are now after IK and they want Ik to follow their agaenda
or get ready to face the same drum.May ALLAH protect Ik.His life is in danger.
 

sjpti

Minister (2k+ posts)
I just Watch this Picture on Shiaa Owned Face Book Page.
Thanks for SHOWING the true Face of your DEFEAT on Argument

i have told in an old post that he is thinking from Shia point of view.BB was shia amy be zaradri as well
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
اگر عمران سیاست کے ایم بی بی ایس کے فرسٹ ائیر کا سٹوڈتٹ ھے تو اے این پی والے تو تمھارے نانا سے بھی پہلے کے پولیٹکس میں ھیں وہ کیوں یہ مسائل حل نہ کرسکے مسٹر وسعت اللہ؟

اگر بی بی سی کے پیج پر جواب دیئے جا سکتے تو ایسی دھولائی کرتا تمھاری کہ یاد رکھتے۔
 
Last edited:

Nice2MU

President (40k+ posts)
Haram Zadey to har ek ko ullah ka pattha likh deyta hey, ***** k bachey zaroori nahi k sub IK ke bakwas sey mutafiq hun. aaenda bakwas ke to phir suney ga.


فی الحال تو یہ کام تم فرما رھے ھو۔

اتنا غصّہ؟ کیا بارود کھا لیا ھے جو اتنی آگ لگ گئی تمھیں؟
 

ibrahimgiki

New Member
khan sahb jo kuch keh raha ha, blkul theek keh raha ha,, aor os ko samjhne k liye at least 10 saal FATA main guzarne hon ge,,, ye jo loog tajziya krte hain ye AC wale office main beth k krte hain inko kuch nae pata hota, bas facebook dekh k 2, 3 idea combine k colum lekhte hain,,,
 
Sponsored Link