maksyed
Siasat.pk - Blogger
(clap)(clap) بکرے کی ماں کب تک خیر مناۓ گی .... ؟؟؟؟؟
ڈاکٹر عمران فاروق کا لندن میں قتل ہوا تھا جس کی تفتیش ابھی تک جاری ہے
خالد شمیم خفیہ اداروں کی حراست میں

ڈاکٹر عمران فاروق کا لندن میں قتل ہوا تھا جس کی تفتیش ابھی تک جاری ہے
خالد شمیم خفیہ اداروں کی حراست میں
[HI]سندھ ہائی کورٹ کو پولیس نے آگاہ کیا ہے کہ کراچی بورڈ کے ملازم اور متحدہ قومی موومنٹ کے رکن خالد شمیم ان کی حراست میں نہیں ہیں۔[/HI]
[HI]
پولیس نے اپنی رپورٹ کے ساتھ اخباری تراشے پیش کیئے ہیں، جن کے مطابق خالد شمیم کو مبینہ طور پر ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کیس میں انٹلی جنس اداروں نے حراست میں لیا ہے۔
[/HI]
ہائی کورٹ میں خالد شمیم کی بیگم بینا خالد نے ایک درخواست دائر کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ان کا شوہر کراچی واٹر بورڈ کا ملازم ہے، چھ جنوری دو ہزار گیارہ کو وہ بچوں کو سکول چھوڑنے کے لیے جا رہے تھے کہ ان کے شوہر ملیر ہالٹ پر اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکلوانے کے لیے رکے۔
بینا خالد کے مطابق سفید اور سلور رنگ کی دو گاڑیوں میں جن کی نمبر پلٹیں سبز تھیں، سوار لوگ ان کے شوہر کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔ ان کے مطابق خالد شمیم کے پاس پاسپورٹ نہیں ہے وہ کبھی بیرون ملک نہیں گئے۔
[HI]ان کی اس درخواست پر عدالت نے پولیس سے تفصیلات طلب کی تھیں، جس کے جواب میں ایس ایس پی غربی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ خالد شمیم ماڈل کالونی میں قتل کے مقدمے میں مطلوب ہے، پولیس نے مخبروں اور اپنے طور پر معلومات حاصل کی ہے مگر ان کا کوئی پتہ نہیں چل سکا ۔[/HI]
[HI]پولیس کی رپورٹ کے مطابق خالد شمیم متحدہ قومی موومنٹ کا کارکن ہے، اور ایف آئی اے سے ان کے پاسپورٹ کی نقل حاصل کی گئی ہے جس کے مطابق وہ کئی بار بیرون ملک جا چکے ہیں۔[/HI]
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسماۃ بینا نے چوہدری امین اور چوہدری بشیر نامی شخص پر شبہ ظاہر کیا تھا، جن کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ ان ملزمان نے تاون بھی طلب کیا تھا۔ پولیس نے دونوں کو پنجاب سے گرفتار کیا ہے مگر ان سے بھی کوئی معلومات حاصل نہیں ہوئی۔
[HI]ایس ایس پی غربی کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ستائیس اگست کے بعض اخبارات میں یہ شائع ہوا ہے کہ خالد شمیم اور ایک دوسرے شخص کو کراچی ایئرپورٹ سے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں انٹلی جنس اداروں نے حراست میں لیا ہے، پولیس نے حقائق جاننے کے لیے مزید مہلت طلب کی ۔
[/HI]
چیف جسٹس مشیر عالم اور جسٹس امام بخش پر مشتمل ڈویژن بینچ نے پولیس کو ہدایت کی کہ عدالت کو یہ بتایا جائے کہ خالد شمیم نے آخری مرتبہ کب اور کہاں سفر کیا اور ماڈل کالونی میں ان کے خلاف جو قتل کا مقدمہ دائر ہے وہ کس مرحلے پر ہے، جس کے بعد سماعت چار ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی۔
[HI]یاد رہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کو پچھلے سال لندن میں قتل کیا گیا تھا۔ گزشتہ دنوں اخبارات میں یہ خبریں شائع ہوئی تھیں کہ لندن اسکارٹ لینڈ یارڈ کی اطلاع پر کراچی ایئرپورٹ سے دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے مگر وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے اس کی تردید کی تھی۔
[/HI]
[HI]
[/HI]