
حیدرآباد میں عدم برداشت کی انتہا ہوگئی, سڑک پر چھڑکاؤ کے دوران پانی کی چھینٹیں پڑنے پر ایک نوجوان چپس فروش کو قتل کر دیا گیا۔
محمد فہد ملک نامی چپس فروش سڑک پر دھول اٹھنے کے باعث پانی کا چھڑکاؤ کر رہا تھا، جس کی چھینٹیں اشفاق سردار نامی شخص کے کپڑوں پر پڑیں، جس سے وہ طیش میں آ گیا۔
https://twitter.com/x/status/1797156943972462663
پولیس حکام کے مطابق چھینٹے پڑنے سے کپڑے خراب ہونے پر جھگڑا شروع ہوا، اوراشفاق سردار نے چپس فروش کو زد و کوب کیا، جس پر نوجوان دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا
یہ واقعہ تھانہ حالی روڈ کی حدود میں پیش آیا۔پولیس نے ملزم اشفاق سردار کو قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ مقتول چپس فروش محمد فہد ملک دل کا مریض تھا، جھگڑا جس کے لیے جان لیوا ثابت ہوا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pani1h1i2h.jpg