
پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے 19 ایئر کنڈیشنز چوری ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور کے سٹور سے 19 اے سی چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چوری میں ملوث اسپتال ملازم نے اپنے ایک ساتھی کے خلاف بھی شکایت درج کروادی ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق ایئر کنڈیشنز کی چوری میں دو ملازم ملوث ہیں جنہیں معطل کردیا گیا ہے،اور ساتھ ہی ان کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن کو معاملہ بھیجنے کا فیصلہ کردیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/haya11h11i.jpg