حکومت گزشتہ سال کے حجاج کو 40 ہزار روپے واپس کرنے کا اعلان

hajj11.jpg

حکومت نے گزشتہ سال فریضہ حج ادا کرنے والے عازمین کے لیے تقریباً 40 ہزار روپے واپس کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور چودھری سالک نے بتایا کہ رقوم کی واپسی عازمین کی کیٹیگری کے مطابق ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اس سال حجاج کو اتنی ہی قیمت پر زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی، جس کا مطلب ہے کہ ہر حاجی کو تقریباً 40 ہزار روپے واپس ملیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرانی قیمت پر منیٰ میں اضافی سہولتیں دی جائیں گی۔

وزیر مذہبی امور نے بتایا کہ اس سال حج کے دوران حجاج کو تین وقت کا کھانا مہیا کیا جائے گا، اور منیٰ میں اس دفعہ روم کولر کی جگہ ائیر کنڈیشنڈ خیمے فراہم کیے جائیں گے۔

گزشتہ سال کے برعکس، اس سال منیٰ میں کپڑے کے خیموں کی جگہ جپسم کے بنے خیمے دیئے جائیں گے، جو حجاج کے لیے ایک بڑی سہولت ہوگی۔ اس کے علاوہ، عازمین کو "روڈ ٹو مکہ" کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔
 

Back
Top