حکومت کے پہلے 100 دن : مہنگائی کا طوفان

Sirphira

Minister (2k+ posts)
اسلام آباد (آئی این پی) 11 مئی کے عام انتخابات کے بعد عوامی مینڈیٹ سے بننے والی مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے پہلے 100 دن میں مہنگائی کے سابقہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے آٹا 37 روپے سے بڑھ کر 46 روپے فی کلو پٹرول 98 روپے سے 109 روپے فی لیٹر امریکی ڈالر بھی مہنگا ہو گیا۔ جمعرات کو نجی ٹی وی کی (ن) لیگی حکومت کے 100 دنوں کے بارے میں رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے پہلے 100 دن عوام کے لئے مہنگائی کا طوفان لائے۔ 5 جون 2013ءکو آٹے کی قیمت 37 روپے فی کلو تھی جبکہ 18 ستمبر 2013ءکو آٹا 9 روپے فی کلو اضافے کے بعد 46 روپے فی کلو ہو گیا، پٹرول 11 روپے اضافے کے ساتھ 98 روپے سے 109 روپے تک پہنچ گیا۔

حکومت کے 100 دنوں کا سب سے بڑا تحفہ ڈالر کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ ہے۔ ایل پی جی کی قیمت میں 24 روپے فی کلو اضافہ کے بعد قیمت 106 روپے سے 130 روپے تک جا پہنچی۔ سی این جی 74 روپے فی کلو سے 75.48 روپے تک پہنچی تو بجلی کی قیمتوں نے آسمان کو چھو لیا۔ 5 جون 2013ءکو 05 روپے فی یونٹ کی بجلی صرف 100 دنوں میں 7 روپے فی یونٹ اضافے کے بعد 12 روپے فی یونٹ تک جا پہنچی۔ جی ایس ٹی 16 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد کر دیا گیا، موبائل فون پر ٹیکس کو 17 فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کر دیا گیا۔



http://www.nawaiwaqt.com.pk/islamabad/27-Sep-2013/244242
 
Last edited:

Sirphira

Minister (2k+ posts)
2vcde9k.jpg
 

ConcernedPaki

Minister (2k+ posts)
پاکستانیو ابھی سے گھبرا گئے ابھی تو تیس سال حمزہ شہباز کے ہاتھوں بھی ذلیل ہونا ہے
:)
 

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
مہنگائی کا طوفان آ رہا ہے

ڈالر 111 ، پیٹرول 114 اور پاکستان آئی ایم ایف کا

مہنگائی کا طوفان آ رہا ہے ، غربتوں کے جنازے نکلنے والے ہیں
کشکول توڑنے والی حکومت چھ ارب ستر کروڑ کا قرض لے چکی ہے یہ چمتکار اس جادوگر کے دور میں ہو رہے ہیں جسے زعم تھا کہ معیشیت کی بحالی ان کے بائیں ہاتھ کا کام ہے. بجلی بحران کا خاتمہ ان کے ایک ابرو کی مار ہے لیکن سو دن گزر گئے نہ سمت کا پتا ہے روپیہ مفلوج ہو چکا ہے . کیا معشیت کی بحالی کی کوئی سمت ہے ؟


Daikhoo daikh koun aaya :biggthumpup:

http://www.pehchantv.com/video/index/8136#sthash.46PxV7VF.gbpl