حکومت کی ٹانگیں جیل میں بیٹھے قیدی سے کانپ رہی ہیں، حبیب اکرم

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)

" جس عرصے کے دوران عمران خان اپنا وزن ملکی مفادات کے پلڑے میں ڈال رہے ہیں، انہیں اتنی ہی مشکلات کا سامنا حکومت کی جانب سے کرنا پڑ رہاہے۔ بھائی سے ملاقات کے بعد بولنا علیمہ خان کا جرم بن گیا ہے، ہر ہفتے عدالتی حکمنامہ اڈیالہ جیل کے سامنے چاک ہوتا ہے اور کوئی توہین عدالت بھی نہیں ہوتی"۔حبیب اکرم

"عمران خان کہنے کو جیل میں ہے مگر اس حکومت کے اعصاب پر سوار ہے۔ یہ حکومت اپنی بقاء کیلئے اس قدر بے چین رہتی ہے کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی فتح ہو، یا امریکہ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صدر ٹرمپ سے ملاقات ہو، عمران خان کے خلاف فتوحات کی نظر سے دیکھتی ہے۔ جب جیل میں بیٹھا ہوا شخص اس قابل ہو کہ اس کی ملاقاتوں سے حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہوں ، تو اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ حکومت میں کچھ کر پانے کی صلاحیت کتنی بچی ہے" ۔ حبیب اکرم

"پاکستان پچھلے 3 ماہ کے دوران غیرمعمولی صورتحال سے دوچار رہاہے، انڈیا پاکستان جنگ ہو یا پڑوسی ایران اور اسرائیل کی جنگ اگر یہ طویل ہوجاتی تو پاکستان مشکلات میں گھر جاتا دونوں موقعوں پر حکومت نے قومی یکجہتی کی کوئی کوشش نہیں کی دونوں بار عمران خان کی طرف سے قوم کی یکجہتی کا پیغام آیا۔

ان دونوں اہم ترین معاملات پر عمران خان نے کوئی مطالبہ سامنے نہیں رکھا جیل میں پڑے سیاستدانوں کی ایسی مثالیں کم ہونگی کہ حکومت مشکل میں ہوں اور وہ کوئی سودا نہ کریں۔ عمران خان سیاست میں پہلے ہی قدآور ہیں لیکن ان دونوں واقعات نے ان کو مزید ممتاز کردیا ہے" حبیب اکرم
https://twitter.com/x/status/1938072722568872061
یہ جو گروہ سیاست اسمبلی میں بیٹھ کر رہا ہے یہ سیاسی ایکویشن میں ہے ہی نہیں۔ حبیب اکرام

سیاست میں نہیں لیکن حکومت میں ہیں عظمی نعمان

ہمارے پروگرام پر پہلے سے پابندی لگ چکی ہے عظمیٰ آپ چاہتی ہیں ہم یہاں سے بھی جاتے رہیں؟ پاکستان کی عوام اندھی نہیں ہے، سب کو پتہ ہے کہ حکومت کس کی ہے، اور کون حکومت چلا رہا ہے، ان سیاستدانوں کی کوئی اوقات نہیں ہے، حبیب اکرم
https://twitter.com/x/status/1937923211003400290
پاکستان میں تحریک انصاف ہی ایک جماعت ہے باقی تو سیاسی جماعتیں رہی نہیں اگر سیاسی جماعتیں ہوتی تو الیکشن تسلیم کرتی سیاسی جماعتیں الیکشن ہارتی بھی ہیں لیکن اس طرح خیرات میں دی گئی ہوئے سیٹیں قبول نہیں کرتی حبیب اکرام
https://twitter.com/x/status/1937917063303156221
 
Last edited:

Back
Top