چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو زمان پارک میں اپنی رہائش گاہ میں ہی نظر بند کرنے کی تجویز پر غور شروع کردیا گیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو حراست میں لینے یا ان کو اپنی رہائش گاہ میں ہی نظر بند کرنے کی تجاویز پر غور شروع کردیا ہے۔
رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے کر انہیں نظر بند کیا جاسکتا ہے، اس دوران عمران خان کی تمام سیاسی سرگرمیوں اور ویڈیو لنک کے ذریعے تقاریر پر کرنے کی اجازت بھی نہیں دی جائے گی۔
نظر بندی کے دوران عمران خان کو کسی بھی ملاقات کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔