حکومت کا تعلیمی اداروں کی فیس پر کتنے فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ؟

fIzNtzu.jpg


حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کی فیس پر 5 فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے بعد ہر تعلیمی ادارہ ٹیکس کی کٹوتی کرنے کا پابند ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق سالانہ 2 لاکھ روپے سے زائد فیس پر ایڈوانس ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ یہ کٹوتی نان ایکٹو ٹیکس پیئرز سے کی جائے گی۔

دستاویز کے مطابق فیس کا 5 فیصد تعلیمی اداروں کا اسٹاف بطور ایڈوانس ٹیکس طلب کرے گا۔ فیس میں ٹیوشن فیس اور ادارے کے دیگر چارجز شامل ہوں گے۔

https://twitter.com/x/status/1447823097256550401
وظیفہ پر پڑھنے والوں کی فیس سے کٹوتی نہیں ہو گی۔ جب کہ نان ریذیڈنٹ سے ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا۔ نان ریذیڈنٹ افراد کی تصدیق پاسپورٹ کی مدد سے کی جائے گی۔