حکومت کاخلیجی ممالک کی اہم شخصیات کی درآمدات پرکسٹم ڈیوٹی ختم کرنے کافیصلہ

10khlajijjiiiij.jpg

وفاقی حکومت نے خلیجی ممالک کی اہم شخصیات کی درآمدات پر عائد کسٹم ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کے پیش کردہ فنانس بل میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور بحرین کی اہم اور معزز شخصیات کی درآمدی اشیاء پر کسٹم ڈیوٹی میں چھوٹ دینےکی تجویز دی گئی ہے، جن اشیاء کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی کی چھوٹ ہوگی ان میں گاڑیاں، گھریلو سامان، ذاتی اشیاء اور عطیہ کی جانے والی چیزیں شامل ہوں گی۔

سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات، قطر اور بحرین کی جن شخصیات کو یہ چھوٹ دی گئی ان میں زیادہ تر کا تعلق ان ممالک کے شاہی خاندانوں یا حکمرانوں سے ہے۔

حکومت نے اس شخصیات کو ڈیوٹی میں چھوٹ دینے کیلئے کچھ قواعد وضوابط بھی وضع کیے ہیں ، جیسا کہ اگر ان شخصیات کی جانب سے کوئی گاڑی درآمد کی جاتی ہے تو اس کی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں گی، جس میں گاڑی کے مالک کا نام اور دیگر درآمدی تفصیلات شامل ہیں، مذکورہ ملک کو ہر چھ ماہ بعد اس فہرست کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔

پاکستان کی وزارت خارجہ ڈیوٹی میں رعایت یا چھوٹ کا سرٹیفکیٹ جاری کرے گی، وزارت خارجہ کی سفارشات کی روشنی میں ایف بی آر مذکورہ شخصیات کے علاوہ کسی اور شخص کو یہ سہولت دینے کیلئے سرٹیفکیٹ جاری کرسکے گا،مذکورہ ملک کسی بھی پاکستانی ایجنٹ کو اپنا نمائندہ مقر ر نہیں کرسکتا، اس ملک کس سفارتخانہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ کسی بھی پاکستانی کو ڈیوٹی فری گاڑی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
 
Faculty

MPA (400+ posts)
Looting and plundering the country and its resources for personal gains and connections.

This country is made to facilitate the rich to be richer and poor to be poorer.
The worst people among us are planted upon us by Napak Generals-rot in hellfire.
 
Curious_Mind

Senator (1k+ posts)
10khlajijjiiiij.jpg

وفاقی حکومت نے خلیجی ممالک کی اہم شخصیات کی درآمدات پر عائد کسٹم ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کے پیش کردہ فنانس بل میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور بحرین کی اہم اور معزز شخصیات کی درآمدی اشیاء پر کسٹم ڈیوٹی میں چھوٹ دینےکی تجویز دی گئی ہے، جن اشیاء کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی کی چھوٹ ہوگی ان میں گاڑیاں، گھریلو سامان، ذاتی اشیاء اور عطیہ کی جانے والی چیزیں شامل ہوں گی۔

سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات، قطر اور بحرین کی جن شخصیات کو یہ چھوٹ دی گئی ان میں زیادہ تر کا تعلق ان ممالک کے شاہی خاندانوں یا حکمرانوں سے ہے۔

حکومت نے اس شخصیات کو ڈیوٹی میں چھوٹ دینے کیلئے کچھ قواعد وضوابط بھی وضع کیے ہیں ، جیسا کہ اگر ان شخصیات کی جانب سے کوئی گاڑی درآمد کی جاتی ہے تو اس کی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں گی، جس میں گاڑی کے مالک کا نام اور دیگر درآمدی تفصیلات شامل ہیں، مذکورہ ملک کو ہر چھ ماہ بعد اس فہرست کو اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔

پاکستان کی وزارت خارجہ ڈیوٹی میں رعایت یا چھوٹ کا سرٹیفکیٹ جاری کرے گی، وزارت خارجہ کی سفارشات کی روشنی میں ایف بی آر مذکورہ شخصیات کے علاوہ کسی اور شخص کو یہ سہولت دینے کیلئے سرٹیفکیٹ جاری کرسکے گا،مذکورہ ملک کسی بھی پاکستانی ایجنٹ کو اپنا نمائندہ مقر ر نہیں کرسکتا، اس ملک کس سفارتخانہ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ کسی بھی پاکستانی کو ڈیوٹی فری گاڑی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
بنانا رپبلک اور کس مُلک کو کہا جاتا ہے؟
ب چ بھکاری بنا دیا اس مُلک کو۔