وفاقی حکومت نے سینما گھروں کو 10 سال کیلئےٹیکس فری قرار دیدیا ہے، 10 سال کیلئے سینما گھروں کی آمدن پر کوئی ٹیکس نہیں لگے گا۔
تفصیلات کے مطابق یہ اعلان وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے نیشنل امیچور فلم فیسٹیول ایوارڈ کیلئے آسٹریلیا روانہ ہونے والے ہائی اچیورز سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ سینما گھروں کی آمدن پر بھی کوئی ٹیکس عائد نہیں کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 1970 سے 2000 کے درمیان فلم انڈسٹری ترقی کررہی تھی، موجودہ دور میں سینما گھروں کی کمی کی وجہ سے فلم انڈسٹری ترقی نہیں کرپارہی، ملٹی اسکرینز سینماز اتنے مہنگے ہیں کہ عام عوام کیلئے ان میں فلم دیکھنے کیلئے جانا ایک چیلنج بن گیا ہے ، 2017 میں ن لیگ کی حکومت نے پہلی فلم پالیسی جاری کی تھی،2018 میں فلم پالیسی کو بجٹ میں شامل کیا گیا۔
انہو ں نے مزید کہا کہ گزشتہ برس ہماری دوبارہ حکومت آئی تو ہم نے وزارت اطلاعات کے تحت فلم ڈویژن کا آغاز کیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ موجودہ حکومت نے فلم کے شعبے کو بہت سی مراعات دی ہیں، جس میں انڈسٹری کو زیرو ٹیکس قرار دینا،فلم تیار کرنے والوں کو ٹیکس استثنیٰ دینا، فلم میکنگ، آلات، سینما، پروڈکشن سے متعلق آلات کی درآمد پر زیر و ٹیکس کی پالیسی شامل ہے، حکومت نے 2ارب روپے فلم فنانس فنڈ بھی شرو ع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/16taxfrererererer.jpg