
واشنگٹن کے ولسن سنٹر میں ایشیا پروگرام کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور جنوبی ایشیا کے لیے سینئر ایسوسی ایٹ مائیکل کوگل مین نے پاکستان کی جاری کبھی نہ ختم ہونے والی سیاسی صورتحال پر اپنی تجزیہ پیش کیا ہے۔
مائیکل کوگل مین کا کہنا ہے کہ "پاکستان کی حکومت عمران خان کو کمزور کرنے کے لیے جو بھی کوشش کرتی ہے وہ اسے صرف اور صرف مضبوط بناتی ہے۔ اس کی غیر فعال اور جابرانہ پالیسیاں ایک پاپولسٹ کے طور پر اس کی طاقت ثابت ہوتی ہیں"۔
https://twitter.com/x/status/1561402846603624449
مائیکل کوگل مین کا مزید کہنا ہے کہ "اس وقت عمران خان عوامی غم و غصے کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کرنے کے قابل ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں نکلے لوگ اس بات کا ثبوت ہیں"۔
https://twitter.com/x/status/1561402848008609792
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ "جب عمران خان اپوزیشن میں تھے، تو موجودہ حکومت کے لیڈروں نے پالیسی کی خرابی اور جبر کو بھی دیکھا۔ لیکن ان کے پاس خان جیسی شخصیت نہیں تھی کہ وہ اپنے فائدے کے لیے کردار ادا کر سکیں۔ اس کے بجائے انہیں فوج سے مدد ملی، جس کے نتیجے میں عمران خان تو برطرف ہو گئے مگر اس سے موجودہ حکومت بہت غیر مقبول ہوئی اور اسے اس کا نقصان ہوا ہے"۔
Last edited by a moderator: