حکومتی مظالم: پی ٹی آئی کے یورپی، امریکی اور برٹش پارلیمنٹ کو خطوط

shahbazaia.jpg


پی ٹی آئی نے عمران خان پر حملے، ارکان پارلیمنٹ اور کارکنان پر تشدد کا معاملہ بین الاقوامی سطح پر اٹھالیا، خلاف یورپی یونین، امریکی ایوان نمائندگان، برٹش ہاؤس آف لارڈز اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو خطوط ارسال کردیے۔

تحریک انصاف نے اراکین پارلیمنٹ، رہنماؤں اور سیاسی کارکنوں پر تشدد کو عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کیا،جس کے تحت سابق اسپیکر قومی اسمبلی و پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دنیا بھر کے پارلیمانی و انسانی حقوق کے فورمز کو خطوط ارسال کردیے۔

اسد قیصر نے امریکی ایوان نمائندگان، ہاؤس آف لارڈز، یورپی یونین، آئی پی یو، سی پی اے اور انسانی حقوق کے تنظیموں کو خطوط ارسال کیے، جس میں ان سے ارکان پارلیمنٹ اور کارکنان پر حکومت کی جانب سے تشدد کا نوٹس لینے اور حکومتی اقدامات کے خلاف کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

اسد قیصر نے کہا ہے کہ بطور سابق اسپیکر پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں علم میں لانا چاہ رہا ہوں، پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے، سیاسی ہارس ٹریڈنگ کے بعد پی ٹی آئی نے فریش مینڈیٹ کا فیصلہ کیا اور ایوان سے مستفی ہوئے۔

مراسلے میں کہا گیا خیبرپختونخوا اور پنجاب میں نگراں حکومتوں نے سیاسی ورکروں کی آواز دبانے کے لیے انسانی حقوق کی شدد خلاف ورزیاں کیں، سابق وزیراعظم عمران خان کو سیاست سے نکالنے کیلئے جھوٹے فوج داری مقدمات درج کیے گئے، عمران خان کو قاتلانہ حملے میں 11 گولیاں ماری اور 127 مقدمات درج کیے گئے۔

اسد قیصر نے مزید لکھا سابق وزیراعظم کے گھر پر متعدد حملے اور کارکنان پر تشدد کیا گیا، مشہور صحافی ارشد شریف کو قتل کیا گیا، صحافی ارشد شریف کی ماں کو ابھی تک انصاف نہیں ملا، پی ٹی آئی کارکن ظلِ شاہ کو پنجاب پولیس کی حراست کے دوران تشدد سے قتل کیا گیا اور عمران خان پر اپنے ہی کارکن علی بلال عرف ظل شاہ کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا۔

مراسلے کے مطابق پی ڈی ایم پاکستان کی اعلی عدلیہ پر جعلی آڈیو ویڈیو کے ذریعے بلیک میلنگ حملے کرچکی ہے، پاکستان متعدد عالمی انسانی حقوق کنونشن پر دستخط کرچکا ہے، حکومتی کارروائیوں کو نہ روکا گیا تو پی ٹی آئی پر غیر آئینی طور پر پابندی عائد کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

اسد قیصر نے مزید کہا الیکشن کمیشن نے غیر آئینی طور پر دو صوبوں میں سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود انتخابات ملتوی کیے، وزیراعظم شہباز شریف نے تشدد کے خلاف مزاحمت کرنے والے پارٹی کارکنان کو عسکریت پسند کہا، وزیراعظم کی بھتیجی مریم نواز نے سیاسی ورکروں کو تعصب اور نسل پرستانہ قرار دیا، پاکستانی عوام کی سیاسی نسل کشی، جمہوریت کی تباہی کو روکنے میں کردار ادا کریں۔
 

Halta

Politcal Worker (100+ posts)
ہم کوئی گوں لام تو نہیں


یوتھیے اپنے ابا کو مدد پکارتے ہوئے
 

Halta

Politcal Worker (100+ posts)
ابو ابو ہمیں ڑانا ثنا اللہ بوہت ماڑتا ہے
آ کڑ ہمیں بچاؤ ابو


یوتھیوں کی اپنے غیر ملکی والدین سے فریادیں​
 

Respect

Chief Minister (5k+ posts)
Abu Abu ba'l-Da'ana's (may Allaah have mercy on us)
Come, save us, Abu
Youth's requests to their foreign parents​
they are the parents of PDM not PTI. It is PDM who kissed the backside of US to come to power. IT is PDM leader who is residing in London not PTI.
So you may be asking yourself why these letters have been sent, well the reason is too highlight an issue of atrocities against innocent people. PTI clearly knows they are not going to do anything because they are the masters of PDM crooks.
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
ہم کوئی گوں لام تو نہیں


یوتھیے اپنے ابا کو مدد پکارتے ہوئے
PDM criminals and dollar generals have properties and bank accounts in the west.Nawaz dakoo and his sons live in London.Pakistani bhikaris depend on aid from the west.It is time western leaders speak about state terrorism in Pakistan and human rights abuses.