Aashoor Asim
Councller (250+ posts)
حنیف عباسی اللہ کی پکڑ میں
نو مئی 2013 کو جنرل الیکشنز سے ایک رات قبل راولپنڈی حلقہ 56 میں ایک ریلی کے دوران نون لیگ کے نامزد امیدوار نے ایک ٹی وی چینل کے سامنے بڑے زور سے بھڑک ماری تھی اور کہا تھا کہ "کل کا سورج عمران خان کی سیاسی موت کا پیغام لے کر آئے گا اور ہم اس کو اس کے بچوں کے پاس لندن بھیج دیں گے"۔
نو مئی 2013 کو جنرل الیکشنز سے ایک رات قبل راولپنڈی حلقہ 56 میں ایک ریلی کے دوران نون لیگ کے نامزد امیدوار نے ایک ٹی وی چینل کے سامنے بڑے زور سے بھڑک ماری تھی اور کہا تھا کہ "کل کا سورج عمران خان کی سیاسی موت کا پیغام لے کر آئے گا اور ہم اس کو اس کے بچوں کے پاس لندن بھیج دیں گے"۔
یہ غرور اور تکبر سے بھرا ہوا لہجہ اور الفاظ کسی اور کے نہیں بلکہ نون لیگ کے سب سے کرپٹ اور پیشہ ور مجرم حنیف عباسی کے تھے جس کی باتیں سن کر اس وقت ہمارے دل پر چھریاں چل گئی تھیں۔ اگلے دن الیکشن کے روزحنیف عباسی کو منہ کی کھانی پڑی اور شدید ترین دھاندلی اور نتائج روک لینے کے باوجود عمران خان الیکشن جیت گیا۔ لیکن چونکہ نون لیگ بھاری اکثریت سے کامیاب رہی اس لیے یہ شخص مسلسل ٹی وی ٹاک شوز میں آ کر بھونکتا رہا۔
عمران خان کے خلاف نااہلی کا کیس بھی حنیف عباسی نے کیا تھا اور پچھلے آٹھ مہینے سے اپنے تئیں یہ شخص ہر روز رات کو عمران خان کی سیاست کا جنازہ نکال کر سوتا ہے۔ اس نے جب بھی بات کی، اخلاق سے گری ہوئی بات کی۔ اس شخص نے جب بھی انگلی اٹھائی، دوسرے شخص کے ذاتی کردار پر انگلی اٹھائی۔ اس شخص کے منہ سے میں نے آج تک سیاسی آرگیومنٹ نہیں سنا، اس نے ہمیشہ ذاتیات پر بات کی اور گالی دی۔ چند دن پہلے عائشہ گلالئی کے معاملے پر بھی عمران خان کو گالیاں دیتا رہا اور عمران خان نااہلی کیس کے حوالے سے اس نے پھر کہا تھا کہ بہت جلد عمران خان سیاسی طور پر فراموش کر دیا جائے گا
کہتے ہیں عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ اگر عزتوں اور ذلتوں پر انسان قادر ہوتا تو شاید ہر شخص کی یہی کوشش ہوتی کہ وہ ساری عزت اپنے حصہ میں لکھ لیتا اور ذلت دوسروں کا مقدر بنا دیتا۔ حنیف عباسی کے کیس میں بھی یہی کچھ ہوا کہ وہ جو ہر روز عمران خان کی سیاست ختم کر کے سوتا تھا، آج اس کی اپنی سیاست ہمیشہ کے لیے ختم ہو گئی ہے اور عمران خان دنیا و مافیا سے بے خبر و بے نیاز چترال میں سرد دھوپ انجوائے کر رہا ہے۔
انسداد منشیات کی عدالت نے حنیف عباسی پر ایفی ڈرین کیس کے حوالے سے فردِجرم عائد کر دی ہے اور اس کے اور اس کے تمام گھروالوں کے بنک اکاؤنٹس منجمد کر دیے ہیں اور ہر طرح سے پابندیوں میں جکڑ دیا ہے۔ یہ کیس آئندہ آنے والے دنوں میں حنیف عباسی کو جیل کی کال کوٹھری تک لے جائے گا۔ مجھے بطور پاکستانی بہت دکھ ہے کہ ایک شخص جو کہ ایک پارلیمنٹرین بھی ہے اور اہم وزارتوں پر رہ چکا ہے، وہ ایک پیشہ ور مجرم ثابت ہو گیا لیکن اس بات کی خوشی بھی ہے کہ ایسے عناصر کا ہماری سیاست سے ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہو گیا۔ تا حال حنیف عباسی منظرِعام سے غائب ہے، شاید انڈر گراؤنڈ ہو گیا ہے۔
حنیف عباسی یاد رکھنا !!! اللہ کو بڑا بول پسند نہیں ہے۔ تم پر آج جو مصیبتیں آئی ہیں یہ تمہارے اپنے متکر لہجے کی وجہ سے آئی ہیں اور عمران خان کی طرف دیکھو جس نے آج تک تم کو پلٹ کر جواب نہیں دیا وہ پہلے کی طرح بھرپور، کامیاب، خوش باش اور تروتازہ ہے۔ بے شک اللہ بڑا ہی بے نیاز اور انصاف کرنے والا ہے
تحریر: عاشوربابا
- Featured Thumbs
- http://i.imgur.com/LQFOU32.jpg