حملہ آور کا بیان نشر کر کے صحافیوں نے پیشہ ور ذمہ داری نبھائی،آرآئی یو جے

6imrankhanriuj.jpg

آرآئی یو جے کا پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کی جانب سے سینئر صحافیوں حامد میر ، مرتضی سولنگی اور وقارستی کو سانحہ وزیر آباد میں ملوث کرنے کی کوشش پر تشویش کا اظہار کیا۔

راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے ایک خبر کی بنیاد پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے سینئر صحافیوں حامد میر ، مرتضی سولنگی اور وقارستی کو سانحہ وزیر آباد میں ملوث کرنے کی کوشش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوے کہا ہے کہ عمران خان نے ان تینوں صحافیوں کا نام لیکر ان کی زندگی خطرے میں ڈالنے کے ساتھ ساتھ صحافیوں کی پیشہ وارانہ صحافتی ذمہ داریوں پر بھی اثر انداز ہونے کی کوشش کی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1589653912092835841
جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صحافتی تنظیمیں کسی ادارے، سیاسی جماعت یا رہنما کو اس طرح آزادی صحافت دبانے کی اجازت نہیں دیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی نمائندہ تنظیم پی ایف یو جے نے واشگاف الفاظ میں عمران خان پر حملے کی مذمت اور مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پیمرا کی جانب سے عمران خان کی تقریر نشر کرنے پر پابندی کو مسترد کر تے ہوئے اسے آزادی اظہار پر حملہ قرار دیا تھا اسلئے عمران خان کو بھی صحافیوں پر بےجا الزام تراشی نہیں کرنی چاہئے جو آزادی اظہار پر حملے کے مترادف ہو ۔

آر آئی ہو جے کے صدر عابد عباسی و جنرل سیکرٹری طارق علی ورک نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کسی بھی بڑے واقعہ کے بعد تمام رپورٹرز اپنے اپنے ذرائع سے فالواپ خبر کے حصول کی کوشش کرتے ہیں اور جس رپورٹ کو اپنے ذرائع سے خبر مل جائے وہ اپنی خبر فائل کر دیتا ہے۔

آر آئی یو جے کے عہد یداروں نے مزید کہا کہ اگر وزیر آباد میں عمران خان پر حملے کا ملزم موقع پر گرفتار ہوا تحر یک انصاف کے کارکنوں نے اسے پولیس کے حوالے کیا ، وہاں سے ملزم کا بیان جن رپورٹرز اور چینلز کو ملا انہوں نے پیشہ وارانہ ذمہ داری کے مطابق وہ بیان من ومن نشر کر دیا جس پر عمران خان کا اعتراض بلا جواز ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزم کی بجائے عوام کو دھوکہ دینے کیلئے کسی اور شخص کا بیان چلا یا جاتا یا گرفتار ملزم کی گفتگو توڑ مروڑ کر پیش کی جاتی تو پھر ان صحافیوں پر تنقید کرنے میں عمران خان حق بجانب ہوتے۔ اگر یہ سلسلہ جاری تو آر آئی ہو جے اپنے اراکین کے تحفظ کے لیے عدالتی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
 

Lubnakhan

Minister (2k+ posts)
Who provided the video statement to journalists ( WhatsApp) ???
Why is that Waqar satti , Gareeda nd Hamid Mir , Muneeb butt are always forerunner of government’s narrative? Is it also right of a journalist to act as a pawn of government?
Address of the shooter was also shared by same journalists, they tweeted it at th same time, do they share same source or same boss??
 

zagyy

Senator (1k+ posts)
The letter dated 11.11.22 circulated on 7.11.22
why they are in hurry?
Secondly what about the news in favor of PTI why they dont share like this?
 

Back
Top