Syed Haider Imam
Chief Minister (5k+ posts)
حلقہ ١٢٢ میں یکطرفہ مقابلہ ہو گا اور ایاز صادق کی ضمانت ضبط ہو گی - انشاللہ
کہا جا رہا ھے کے حلقہ ١٢٢ میں کانٹے دار مقابلہ ہو گا ، پاکستان مسلم لیگ نے جگہ جگہ کانٹے تو بچھا دے ہیں مگر یہ مقابلہ بلکل یکطرفہ ہو گا جسکے نتیجے میں ایازصادق کی ضمانت ضبط ہو جاتے گی .
اسکی مندرجہ ذیل وجوہات ہیں
ایاز صادق سپریم کورٹ کے پیچھے چھپتے رھے مگر بلاخر دھرنے کی وجہ سے ایک ٹریبونل بنا اور موصوف اپنی نششت کھو بیٹھے . پچھلے الیکشن میں ٥٣ ہزار جعلی ووٹ لئے اور سپیکر بن بیٹھے ، انکا سپیکر بننے کا واحد معیار عمران خان کے خلاف الیکشن جیتنا تھی . سپیکر بننے کے بعد بھی موصوف اپنی نیک نامی میں کوئی اضافہ نہیں کر سکے . سپیکر ہمیشہ غیر جانبدار ہوتا ہے مگر یہ پورے عرصے جانبدار رھے . اب سوچنے کی بات ھے کے ایک سیاست داں کے خلاف دھاندلی ثابت ہو جاتی ھے جو ہاؤس کا محافظ بھی تھا تو وہ سیٹ کے ساتھ اپنی اخلاقی اخلاقی قدر ہی کھو بیٹھا ھے
کیا لاہور کے لوگ ایسے آدمی کو ووٹ دیں گے جس پر دھاندلی انکی حکومت میں ہوتے ھوے بھی ثابت ہو چکی ہو ؟
پاکستان تحریک انصاف کے جلسوں میں فیملیز بہت شوق سے شرکت کرتی ہیں مگر پاکستان مسلم لیگ نے میڈیا کے ذریعہ خواتین کے بارے میں بہت نازیبا زبان استمال کی تھیں . پاکستان میں خواتین آبادی کا تقریباً ٥٠ فیصد ھے اور وہ ہمیشہ عمران خان کی فین رہیں ہیں . اگر آپکو یقین نہ اے تو اپ آپ بانو قدسیہ کا انٹرویو سن لیں . پاکستان کی خواتین نے یہ فیصلہ کر لیا ھے کے وہ انتخاب والے دن گھر میں نہیں بیٹھیں گیں .
پاکستان مسلم لیگ نے خواتین کے بارے میں جو رویہ رکھا ھے ، خواتین خاموشی سے اسکا بدلہ چکانے کے لئے بیتاب ہیں
عمران خان لاہور سے ہیں اور لاہور کے لوگ تو ابھی تک عمران خان کے سحر میں گرفتار ہیں ، انکو لیپ ٹاپ ، سولر اسکیم اور دوسرے طریقوں سے خریدنے کی کوششیں کی گئی ہیں مگر جوانوں کو پتا چل گیا ہے وہ تمام انویسٹمنٹ انہی کے پیسوں سے کی گئی تھی اور مستقبل میں خمیازہ بھی وہی بھگتیں گے .
ایک طرف لیگیوں نے لوگوں کے بلواسطہ ٹیکس کے پیسے سے اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کی گئی ہے جو آجکا نوجوان اچھی طرح سے سمجھ گیا ہے
پہلے لاہور میں مسلم لیگ ، پیوپلز پارٹی اور جماعت اسلامی ہی سیاست میں تھی ، مسلم لیگ کو ہمیشہ اینٹی پیوپلز پارٹی ووٹ ملتے رہیں ہیں اور جماعت کے لوگ بھی جماعت کو ووٹ دینے کی بجاے مسلم لیگ کو ہی ووٹ دیتے تھے ،اگر اب تاریخ الٹی چل پڑی ھے .
اب پیوپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے ووٹ عمران خان کو پڑیں گے اور پیوپلز پارٹی کے لوگ اب اپنی سیاست بھی تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے کر رہیں ہیں
نواز شریف جسطرح صدر کو استمال کر رہیں ہیں اسطرح جنرل راحیل نواز شریف کو استمال کر رہیں ہیں . اس دوران عمران خان جہاں جاتے ہیں انکے ساتھ پاکستان کا تمام میڈیا چل پڑتا ھے ، یہ میڈیا کی مجبوری ھے . میڈیا کے زرئے جتنا عمران خان نواز شریف کے کپڑےاتار رہیں ہیں ، اس سے نواز شریف دن بدن غیر مقبول ہو رہیں ہیں . نواز شریف وہی ہیں جو میڈیا مینجمنٹ کے زرئے مخالفین کو زیر کر لیا کرتے تھے اور اب زمانہ میں تبدیلی کے ساتھ میڈیا بھی تبدیل ہو گیا ہے اور سوشل میڈیا تو سونے پر سوھاگہ ثابت ہوا ہے .
نواز شریف کو بولنا نہیں اتا اور اب عمران خان کو چپ کروانا مشکل ہو گیا ھے
چونکے شریف خاندان ٣٠ سالہ سیاست میں کوئی لیڈرشپ پیدا نہیں کروا سکا لھذا انکی تمام الیکشن مہم انکے سر پر چل رہی ھے جن کے دامن داغ دار ہیں جیسا کے کوئی منشیات کا کھلاڑی ھے کوئی الیکشن ہار کر سٹے آرڈر پر چل رہا ھے اور سونے پی سہاگہ نکا شہباز شریف جسکی تقریر میں کوئی ربط ہی نہیں . لونگ سٹوری شارٹ، مسلم لیگ کی تمام قیادت اخلاقی قدروں سے مرحوم لوگوں کے ذریے کی حاصل کرنا چاہتی ھے ؟
چونکے شریف خاندان آرمی کے مقابلے میں اپنی قوت کھو بیٹھا ھے لھذا حکومتی برتری بھی وہ کھو چکے ہیں . عوام کو پتا چل گیا ہے انکے چل چلاؤ کا وقت ہے اور اگلی باری عمران خان کی ہے
یہ تمام بنیادی نقاط ہیں جن کی وجہ سے ایاز صادق اپنی ضمانت ضبط کروا لیں گے اور اسکے بعد مسلم لیگ کے قل پڑھیں جائیں گے . چونکے نواز شریف اپنی قوت آرمی کے مقابلے میں کھو چکے ہیں لھذا بیرونی طاقتیں انکی مدد کو نہیں آئیں گی
حلقہ ١٢٢ تسبیح کا ایک دانہ ہے ، اگر ایک دانہ تسبیح سے نکلا تو پوری تسبیح بکھر جاتے گی
Last edited: