حلب میں مسجد پر فضائی حملہ

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
شام: حلب میں مسجد پر فضائی حملہ، 42 افراد ہلاک
_95190136_gettyimages-653508674.jpg


انسانی حقوق کے ادارے کا کہنا ہے کہ شمالی شام میں باغیوں کے زیر انتظام علاقے میں ایک مسجد پر فضائی حملے میں 42 افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق یہ فضائی کارروائی حلب صوبے میں ال جن کے علاقے میں کی گئ ہے۔

برطانیہ سے شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ جب یہ حملہ ہوا اس وقت مسجد میں شام کی نماز کے لیے بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

تنظیم کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر عام شہری ہیں۔
فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ یہ فضائی کارروائی کس کی جانب سے کی گئی ہے لیکن روسی اور شامی طیارے اس علاقے میں پرواز کرتے رہتے ہیں۔

جبکہ امریکی جنگی طیارے بھی اس علاقے میں جہادی باغیوں کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔
یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب گذشتہ روز ہی دمشق میں ایک عدالت کی عمارت میں خودکش حملہ ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم 31 افراد مارے گئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق مارچ 2011 سے لے کر اب تک تین لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ایک کروڑ دس لاکھ افراد اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔
دوسری جانب گذشتہ دنوں ہی شام میں سرکاری حکام کا کہنا تھا کہ باغی جنگجو حمص شہر میں اپنا آخری علاقہ بھی چھوڑنے پر رضامند ہوگئے ہیں۔

حمص کے گورنر طلال براضی کا کہنا ہے کہ ال وائر کو خالی کرانے مقامی قائدین کے ساتھ طے پانے والے موجودہ معاہدے کا حصہ تھا اور اس میں چھ سے آٹھ ہفتوں کا وقت لگ سکتا ہے۔
http://www.bbc.com/urdu/world-39299096
 
Last edited by a moderator:

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
شامی مسجد پر بمباری: 42 ہلاک، مسجد نشانہ نہیں تھی، امریکا

ایک شامی مسجد پر بمباری میں کم از کم بیالیس افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ امریکی فوج نے شمالی شام میں ایک فضائی حملہ کرنے کا تو اعتراف کیا ہے تاہم اُس کا کہنا ہے کہ جانتے بوجھتے کسی مسجد کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔

[FONT=&amp]امریکی فوج کے مطابق اس حملے کا مقصد دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنانا تھا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کرنل جان جے تھامس نے بتایا:ہم نے کسی مسجد کو نشانہ نہیں بنایا لیکن جس عمارت کو ہم نے نشانہ بنایا اور جہاں القاعدہ کی ایک میٹنگ ہو رہی تھی، وہ ایک مسجد سے پندرہ میٹر کے فاصلے پر ہے اور وہ مسجد بدستور صحیح سلامت ہے۔

سینٹرل کمانڈ کے ایک بیان کے مطابق امریکی فورسز نے سولہ مارچ کو شام کے علاقے حلب میں القاعدہ کے ایک ٹھکانے پر حملہ کرتے ہوئے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ واضح رہے کہ امریکی قیادت میں سرگرم عمل اتحادی فورسز گزشتہ کئی برسوں سے جنگ کی زَد میں آئے ہوئے شام میں جہادی گروپوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور شام اور ہمسایہ عراق میں کیے گئے ایسے حملوں میں غیر ارادی طور پر سینکڑوں شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

سینٹرل کمانڈ کے ترجمان نے بعد ازاں البتہ یہ وضاحت کی کہ امریکی بمباری کا قطعی ہدف غیر واضح ہے لیکن عام خیال یہی ہے کہ اس حملے میں حلب صوبے میں واقع قصبے الجینہ کی ایک دیہی مسجد کو نشانہ بنایا گیا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اس حملے میں شہری ہلاکتوں کی رپورٹوں کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

امدادی کارکن شامی قصبے الجینہ کی ایک مسجد کے ملبے سے نکالے جانے والے ایک زخمی کو اٹھا کر لے جا رہے ہیں

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے اس سے پہلے کہا تھا کہ گاؤں کی مسجد پر شام کے وقت نماز کے دوران ہونے والی فضائی بمباری کے نتیجے میں کم ازکم بیالیس افراد ہلاک ہو گئے، جن کی اکثریت عام شہریوں پر مشتمل تھی۔ آبزرویٹری کے مطابق امدادی کارکن ملبے تلے دبے انسانوں کو باہر نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں اور یہ کہ درجنوں شہری بدستور لاپتہ ہیں۔ ایک مقامی شہری کے مطابق اُس نے پندرہ لاشیں دیکھی ہیں اور انسانی لاشوں کے کئی ٹکڑے بھی دیکھے ہیں۔ مزید یہ کہ کئی لاشیں ناقابلِ شناخت حالت میں تھیں۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی کے ایک نمائندے کے مطابق امدادی کارکن ملبہ چھوڑ کر جانے والے تھے لیکن جب اُنہوں نے ملبے کے نیچے دبے انسانوں کی آہیں سنیں تو وہ دگنی نفری کے ساتھ واپس آئے اور اب ملبہ ہٹا کر نیچے دبے انسانوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔
[/FONT][FONT=&amp]http://www.dw.com/ur/شامی-مسجد-پر-بمباری-42-ہلاک-مسجد-نشانہ-نہیں-تھی-امریکا/a-37980570
[/FONT]
 

Back
Top