Musafir123
Senator (1k+ posts)
حق رائے دہی دنیا میں کسی بھی چارٹر کے حساب سے اشتعال انگیز توہین کے حق کا نام نہیں ... اسلام ، اسلامی اقدار اور قرآنی آیات کی توہین کسی بھی تعریف کے حساب سے انسانی حقوق کی علمبرداری یا سماج کی خدمت کے زمرے میں نہیں آ سکتی ۰
مصیبت یہ ہے کہ جس گھر کو دس لوگ مل کر تعمیر کرتے ہیں، اسے آگ میں جھونکنے کے لیے صرف ایک فرد کی شرانگیزی کافی ہو سکتی ہے۰ وقت کی ضرورت یہ ہے کہ ہر مذہب، مسلک، برادری کے لوگ اپنے ہم مذہب ہم مسلک شر پسندوں کا بائیکاٹ کریں ۰ پاکستان ہم سب کا گھر ہے، اسے چند آگ لگانے والوں کے حوالے نہ کریں۰ اور اگر اس گھر کی قدر نہ ہو تو شام سے لے کر برما تک کے دربدر مہاجرین کی طرف ایک نظر ضرور دیکھیے جو کئی ملکوں کے بارڈر پر اپنوں بچوں کو اٹھائے زندگی کی بھیک مانگتے نظر آتے ہیں ... اور بھیک نہیں ملتی
.خوشی ہو یا دکھ، جذبات کی شدت کے وقت ٹھہراو اور حکمت کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے ۰ ہمیشہ کہتی ہوں نفرت کا انجام نفرت ہے اور نفرت کو نفرت سے ختم کرنے کی کوشش کرنا کم فہمی ہے . نفرت اور جنگ آگ کی طرح ہے، اسے ختم کرنے کے لیے اس کی وجہ ختم کرنی پڑتی ہے، چاہے وہ وجہ ہماری غلطیاں ہوں یا دوسروں کی سازشیں ۰ کوشش کیجیے ، چند افراد کی وجہ سے ہماری دلوں میں کسی بھی مذہب یا مسلک کی تمام افراد کے لیے تلخ احساسات نہ آنے پائیں .
Source: https://www.facebook.com/aisha.ghazi/posts/1183488841687997

- Featured Thumbs
- http://tkburk.com/wp-content/uploads/2014/05/Blasphemy.jpg