حقائق اور حمقا

Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے آج ایک بیان دیا ہے کہ اگر تہتر کے آئین کو ختم کیا گیا تو قوم کو اکٹھا رکھنا مشکل ہو جاۓ گا نیز یہ کہ جماعت اسلامی نے تحریک پاکستان کو نئے سرے سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے


ہم مسلمان تو ایک بات جانتے ہیں کہ مسلمانوں کو متحد رکھنے کیلئے قرآن مجید کی تعلیم ہر گھر میں موجود ہے اس مقدس کتاب کو چھوڑ کر ایک آئین کو قوم کے درمیان اتحاد کا ذریعہ قرار دینا دین اسلام سے مکمل ناسمجھی اور دنیا پرستی کے علاوہ کچھ نہیں


جناب سراج الحق صاحب آپکو تحریک پاکستان نئے سرے سے شروع کرنے کا خیال کیوں آیا ؟ کیا ان الزامات کو واش کرنے کا پروگرام ہے جو مودودی صہب کی کانگریس نوازی اور قائد کی پر زور مخالفت کی وجہ سے آپکے دامن پر بڑے نمایاں دکھائی دیتے ہیں ؟

خیر ایک انصاف پسند ناقد کے طور پر انکے بیان کو حقائق کی کسوٹی پر پرکھنا ضروری ہے انکے بیان سے یہ مطلب لیا جاسکتا ہے کہ قوم اس وقت متحد ہے کیونکہ تہتر کا آئین موجود ہے اور اگر آئین نہ ہوا تو قوم منتشر ہوجاۓ گی حالانکہ حقائق اسکے بر عکس ہیں


تہتر کا آئین قریبا چالیس سال کا ہوچکا ہے لیکن قوم ابھی تک منتشر ہے اللہ تعالی ایسا اتحاد کسی دشمن کو بھی نہ دے جو سراج الحق ہمارے لئے جانتے بوجھتے ہوے بھی چاہ رہے ہیں شائد افراتفری سے بھرپور معاشرہ انکے امریکن ایجنڈے کیلئے فائدے مند ہو پر قوم کیلئے زہر ہے


فرقہ ورایت ،دہشت گردی ، لسانی و قومی تصادم اور صوبائیت پر مبنی نفرتیں معاشرے کو تباہ کر چکی ہیں، آج کوی پنجابی شخص بلوچستان یا سندھ جا کر آباد ہونے کا تصور بھی نہیں کر سکتا جو پہلے گئے تھے انکو قتل کردیا گیا یا وہ اپنی پراپرٹی کوڑیوں کے بھاو دے کر جان بچا کر واپس لوٹ آئے


سندھ، سرحد اور بلوچستان کے صوبے پنجاب سے سخت نالاں ہیں ، کراچی میں مہاجر ، سندھی جھگڑا، بلوچی اور سندھی جھگڑا اور پنجابی تو بے چارے ہر جگہ مار کھانے کو تیار ملتے ہیں
کسی شہری کی جان و مال محفوظ نہیں ہے بیرون ملک سے پاکستانی یہاں کوی جائیداد خرید لیں تو اس پر قبضہ ہوجاتا ہے


دراصل تہتر کے آئین کے بعد سے آج تک ہم تقسیم در تقسیم ہوے ہیں


اگر آج ہماری قوم کو کوی چیز متحد کرسکتی ہے تو وہ صرف اور صرف اللہ کی کتاب ہے
 

ali-raj

Chief Minister (5k+ posts)
Ap yeh Credit tu dein Imran Khan ko keh us ki PTI mein,

Musalmaan, Sikh , Christian aur Hindu Mojood hain.
Sindhi, Blaochi, Pathan, Punjabi, Siraki, Pothwari, Urud speaker bhi hai.
Deobandi, Barelwi bhi hai
Shia aur Sunni bhi hai.


Yehi baat mein kehna chahon ga, Tahir ul Qadri key dharnay key liye bhi.

Sabit yehi hota hai. Jaab Aam logon ki baat hoti hai, tu Hum saab eik he hain.
(Note : yeh tv channels ne he dekhaya hai, agar koi Noora na maney tu us ki marzi)
 

Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
Ap yeh Credit tu dein Imran Khan ko keh us ki PTI mein,

Musalmaan, Sikh , Christian aur Hindu Mojood hain.
Sindhi, Blaochi, Pathan, Punjabi, Siraki, Pothwari, Urud speaker bhi hai.
Deobandi, Barelwi bhi hai
Shia aur Sunni bhi hai.


Yehi baat mein kehna chahon ga, Tahir ul Qadri key dharnay key liye bhi.

Sabit yehi hota hai. Jaab Aam logon ki baat hoti hai, tu Hum saab eik he hain.
(Note : yeh tv channels ne he dekhaya hai, agar koi Noora na maney tu us ki marzi)

مجھے کچھ اسطرح کی خبریں ملی ہیں کہ پنجاب پولیس والے چاہتے ہیں کہ انہیں آگے لایا جاۓ تو وہ چند سو لوگوں کو گھسیٹ کر لے جائیں گے جیلوں میں
میرا ان کو یہ مشورہ ہے کہ ایسے ہی مفت میں نواز شریف کے داماد بننے کی کوشش نہ کریں دوسرے صوبوں کے عوام پہلے ہی پنجاب سے ناراض ہیں ایسا نہ ہو کہ سرحد والے کہیں کہ اگر کیپیٹل اسلام آباد کی حفاظت کیلئے پنجاب پولیس جاسکتی ہے تو سرحد کی پولیس کیوں نہیں جا سکتی اور پھردھرنے کے مقام پر پنجاب پولیس بمقابلہ سرحد پولیس کا میدان گرم ہوجاۓ
 

Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
quran abhi tak kayee musalmaan gharaanu main mojood nahin hai aur jin main mojood bhi hai us ko us ke maqsad ke liye padhne waale nahin hen, jab log quran ki taraf saheeh tarah se rahnumayee ke liye rujoo karen ge to hidayat yaafta ho jaaye ge.

is mian shak nahin hai keh quran insaaniyat ko insaan banaa sakta hai agar log is ka bataaye huwe raaste ko samajhen aur us par chal paden.


میں یقین سے کہتا ہوں کہ اگر کوی شخص قرآن مجید ترجمے کے ساتھ پڑھ لے تو وہ کسی انسان سے نفرت کر ہی نہیں سکتا بلکہ کسی جانور کو بھی آزار نہیں دینا چاہے گا قران پڑھنے کے بعد میں تو کسی دوست کو مذاق کرتے ہوے بھی بہت احتیاط سے کام لیتا ہوں کہ اسکی دل آزاری نہ ہوجاۓ
کسی کو قتل کرنا ، مارنا جلانا یا اسکے گھر کولوٹنا اسکی دوکان کو تباہ کرنا تا کہ میری دوکان چلے یہ باتیں تو سوچ میں آ ہی نہیں سکتیں جو بھی قرآن کا پڑھنے والا ہو
 
Sponsored Link