حضرت کمانڈو ؔ دہلوی

جمہور پسند

Minister (2k+ posts)
جس زمانے میں سیّد پرویز مشرف نے سرپرستِ اعلیٰ (صدرِ پاکستان) ، چیف ایگزیکٹو آف پاکستان لمیٹڈ ، سپاہ سالار اور رئیس مجلسِ سپاہ سالاران (چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی) کی چار دستاریں پہن رکھی تھیں تب انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ مجھے کوئی شوق نہیں تھا بارہ اکتوبر انیس سو ننانوے کو اقتدار سنبھالنے کا۔ مجھے تو کسی نے اس تالاب میں دھکا دے دیا تھا۔

پھر ان کی کتاب ’ان دی لائن آف فائر‘ پڑھنے سے اندازہ ہوا کہ سیّد صاحب کی تو پوری زندگی ہی دھکم پیل کی تصویر ہے۔ پہلا دھکا تقسیم کی شکل میں پہنچا جب لاکھوں دیگر کی طرح ان کے خاندان کو بھی دلی کے کوچہ سعد اللہ سے کراچی کے ناظم آباد تک آنا پڑا۔

انیس سو چونسٹھ میں جب سیّد صاحب کو فوجی کمیشن ملا تو بھٹو اور ایوب خان نے پاکستان کو کشمیر کے تالاب میں دھکا دے دیا اور یوں پینسٹھ کی لڑائی کے دوران سیکنڈ لیفٹننٹ پرویز مشرف نے خود کو کھیم کرن کے محاذ پر دشمن سے دھکم پیل میں پایا۔

سنہ اکہتر میں جب یحییٰ خان نے مشرقی پاکستان کو کنوئیں میں دھکا دے دیا تو سیّد صاحب اس وقت ایک درمیانے درجے کے افسر تھے۔ چنانچہ وہ اس دھکم دھکی سے بچے رہے۔

جب انیس سو اٹھانوے میں نواز شریف نے چار پانچ فوجی افسروں کو سینیارٹی کی سیڑھی سے دھکا دے کر سیّد صاحب کو سب سے آگے کھڑا کردیا تو سیّد صاحب نے ایک سیکنڈ ضائع کیے بغیر پاکستان کو کارگل کی چوٹیوں سے دھکا دے دیا۔ اور جب نواز شریف نے انہیں طیارے سے دھکا دینے کی کوشش کی تو سیّد صاحب سیدھے اقتدار کے تالاب میں اور دھکا دینے والا توازن کھونے کے سبب اٹک کے قلعے میں آن گرا۔

پھر امریکہ نے سیّد صاحب کو نائن الیون کے غار میں دھکا دے دیا۔ مگر سیّد صاحب خود کو اس چوٹ سے بچانے کے لیے ملک کی ٹانگوں سے لپٹ گئے اور اپنے ساتھ پاکستان کو بھی نائن الیون کے غار میں لے گئے۔ کچھ عرصے بعد بمشکل انہوں نے امریکہ کی سیاسی و اقتصادی سیڑھی کی مدد سے خود کو اس غار سے نکالا ہی تھا کہ چیف جسٹس افتخار چوہدری کو راستے میں کھڑا دیکھ کر ایسا ناظم آبادی اڑنگا لگایا کہ خود سیّد صاحب بھی منہ کے بل گرگئے۔

اس دوران کسی نے ان سے پوچھا کہ وردی کب اتاریے گا؟ کہنے لگے یہ وردی نہیں ان کی کھال ہے۔ اور جب یہ کھال بالآخر اتری تو پتہ یہ چلا کہ وہ جتنے کمانڈو تھے اس سے زیادہ کمانڈو تخلص کرتے تھے۔ سب سے پہلے یہ راز آصف زرداری کو پتہ چلا لہٰذا انہوں نے پہلی فرصت میں حضرتِ کمانڈو دہلوی کو گارڈ آف آنر دکھا کر طیارے کی سیڑھیوں پر اوپر کی جانب ایسے دھکا دیا جیسے پرویز مشرف نا ہوں کوئی رفیق تارڑ ہوں۔

اگلے پانچ برس تک جب سیّد صاحب دیارِ غیر میں پاکستانی جمہوریت کے فروغ میں اپنے مدبرانہ کردار پر روشنی ڈال ڈال کے شل ہوگئے تو انہیں دوبارہ سے بے یقینی کے گدلے ساحل پر پھنسے ہوئے پاکستان کو صاف پانیوں میں دھکا دینے کے لیے ٹگ بوٹ بننے کا خیال آیا۔ مگر اس وقت تک اپنوں کے ہی زخم خوردہ سیّد صاحب کے پاس ذاتی مقبولیت کو جانچنے کا صرف ایک ہی پیمانہ بچا تھا یعنی فیس بک۔ چنانچہ انہوں نے چار لاکھ فیس بکیوں کی نیک تمناؤں کے سہارے دو دفعہ ملک میں خمینی اور بینظیر سٹائل میں اترنے کی دھمکی دی۔ ایک آدھ ٹیلی وڈیو جلسے کے ذریعے درجہ حرارت ناپا۔ اپنی مقبولیت کو جمع تقسیم کیا اور خود کو بدلے بدلے سے پاکستان میں دھکا دے دیا۔

جب وہ کراچی میں اترے تو لاکھوں انٹرنیٹیوں میں سے تقریباً ایک سو کے ٹھاٹھیں مارتے سمندر نے والہانہ استقبال کیا۔ مگر سیّد صاحب نے واپسی کی فلائٹ بک کرانے کو ایک بانکے کمانڈو کی روایتی شان کے خلاف سمجھا اور بلٹ پروف جیکٹ پہنے پہنے عمارت در عمارت گھومتے گھماتے عدالتی کمرے میں جا نکلے اور پھر بطور سلطان راہی مثالی حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے مشینی گھوڑے پر سوار وہ بہادرانہ پسپائی اختیار کی کہ اپنے ہی گھر کی جیل میں پہنچ کر دم لیا۔

کیا رات کی تاریکی میں پھر کوئی اڑن کھٹولا اترے گا اور اس بار پرویز مشرف کو پیا کے دیس لے جائے گا؟

کیا لال مسجد، نائن الیون، اکبر بگٹی، ایمرجنسی کے نفاذ، ججوں کی نظربندی، بینظیر قتل اور آئین سے بغاوت کی فائلیں اسی طرح داخلِ دفتر کرنے کی کوشش ہوگی جس طرح لیاقت علی خان، ضیاء الحق اور بینظیر بھٹو کے ساتھ کئی فائلیں چلی گئیں؟

یا پہلی دفعہ کوئی سابق فوجی حکمراں سویلین قانون کی مکمل حکمرانی کی پہلی پاکستانی مثال بنا دیا جائے گا؟

ہم جواب بتا کر آپ کی فلم کا مزہ خراب نہیں کرنا چاہتے۔ ۔ براہِ کرم اپنی نشستوں پر تشریف رکھیے ۔خاموشی سے اس ایکشن تھرلر ڈرامے کا مزہ لیجیے۔

تحریر : وسعت اللہ خان
 
Last edited:

صحرائی

Chief Minister (5k+ posts)
ان جرنیلوں کی بہادری وردی اترنے کے ساتھ اتر جاتی ہے

بلا شرکت غیرے اقتدار کی گاجر کھاتے ہے یہ جرنیل اور پھر پھانسیاں ، جیل اور مقدمات سیاستدانوں کے نصیب میں آ جاتی ہیں

:lol:​
 
Last edited:

Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)
ان جرنیلوں کی بہادری وردی اترنے کے ساتھ اتر جاتی ہے

:lol:​

Bahadari aur badmaashi main farq karna seekho

jab inho ne wardi pehni hoti hai yeh tab bhi bahadur nahi hote , sirf in k andar badmaashi bhari hoti hai
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
جو الله سے ڈرتا ہے وہ اور کسی سے نہیں ڈرتا

یہ سیاسی عدالتیں ہمارے جوتے کی نوک پر
 
cheetah

Chief Minister (5k+ posts)
Can anybody tell why he was promoted to COAS despite having such a poor track record, dull masters never like intelligent servants anyway his rise to top notch also raises fingers to the filtration system of army remember mush received two reprimands.
 
Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)
جو الله سے ڈرتا ہے وہ اور کسی سے نہیں ڈرتا

یہ سیاسی عدالتیں ہمارے جوتے کی نوک پر

bus aik bhutto ko beech se nikal do to phir aap bhi fauji tatttoo se ziada nahi ho

bhutto bhi acha is liye hai kuin k bhutto shia tha , aur aap ne to Alhamdulillah SHIA SYRUP ka pura CONTAINER PIYA tha bachpan main , bhutto bhi sirf is liye acha tha kuin k woh shia tha , sadqay jaawan janab fauji tattoo ji
 
zain786

Chief Minister (5k+ posts)
intehai fazul or bkwad post jiska na koi sar na koi perr hai bas kuch khote akathe ho k jamhurryat ki jan ko rae hain oooo patwareyo ***** dalti hai awam is jamhureyat pe jis mai metro k nam oe arbo rupe harap karleye jayen karachi mai hazaro log mar jayen pani bijli ki kami or dono begairat parties jo k bhai bhai han wo manne ko tayar he ni k ye amwat unki galti se hui hain lanaaat aise jamhureyat pe choro ko pakarne ki bare aye tou in begairat k bacho ki jamhurayat khatam ho jate hai
 
zain786

Chief Minister (5k+ posts)
ان جرنیلوں کی بہادری وردی اترنے کے ساتھ اتر جاتی ہے

بلا شرکت غیرے اقتدار کی گاجر کھاتے ہے یہ جرنیل اور پھر پھانسیاں ، جیل اور مقدمات سیاستدانوں کے نصیب میں آ جاتی ہیں

:lol:​
bilkul sahe phanseyan hoti hain or thek hoti hai ye hain he is kabil inki ulad bahar inka paisa bahar ye gannnjjee or zaradri is mulq ka mustaqbil nahe ho sakte
 
Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)
intehai fazul or bkwad post jiska na koi sar na koi perr hai bas kuch khote akathe ho k jamhurryat ki jan ko rae hain oooo patwareyo ***** dalti hai awam is jamhureyat pe jis mai metro k nam oe arbo rupe harap karleye jayen karachi mai hazaro log mar jayen pani bijli ki kami or dono begairat parties jo k bhai bhai han wo manne ko tayar he ni k ye amwat unki galti se hui hain lanaaat aise jamhureyat pe choro ko pakarne ki bare aye tou in begairat k bacho ki jamhurayat khatam ho jate hai

fazool to hai

tumhare aaqa musharraf par jo hai
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
کیا مطلب جناب ؟

اگر ہم نے کوئی جرم کیا ہو تو ہم خود معافی مانگتے ہیں اور سزا کے لئے خود کو پیش کرتے ہیں کیوں کہ تب الله ہمارے مخالفین کے ساتھ ہوتا ہے اور ہمیں سزا کاٹنا آسان لگتا ہے
لیکن اگر ہم نے جرم نہیں لیا تو ہمارے خلاف چاہے ساری دنیا کھڑی ہو جائے ہمیں پرواہ نہیں
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
bus aik bhutto ko beech se nikal do to phir aap bhi fauji tatttoo se ziada nahi ho

bhutto bhi acha is liye hai kuin k bhutto shia tha , aur aap ne to Alhamdulillah SHIA SYRUP ka pura CONTAINER PIYA tha bachpan main , bhutto bhi sirf is liye acha tha kuin k woh shia tha , sadqay jaawan janab fauji tattoo ji

ہم وہ ہیں جو خود ساری زندگی غم حسین مناتے ہیں
اور جب ہمارا کوئی فوت ہوتا ہے تو دوسرے مسلک کے لوگ آ کر ماتم کرتے ہیں

ایک اشارہ دیا ہے تمھیں کہ ہمارا دوسرے فرقے کے لوگوں کے ساتھ کیسا سلوک ہے
 
جمہور پسند

Minister (2k+ posts)
پرویز مشرف کے جرائم تو اندھوں کو بھی نظر آتے ہے اس میں اتنا تمہید باندھنے کیا ضرورت

اگر ہم نے کوئی جرم کیا ہو تو ہم خود معافی مانگتے ہیں اور سزا کے لئے خود کو پیش کرتے ہیں کیوں کہ تب الله ہمارے مخالفین کے ساتھ ہوتا ہے اور ہمیں سزا کاٹنا آسان لگتا ہے
لیکن اگر ہم نے جرم نہیں لیا تو ہمارے خلاف چاہے ساری دنیا کھڑی ہو جائے ہمیں پرواہ نہیں
 
Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)
ہم وہ ہیں جو خود ساری زندگی غم حسین مناتے ہیں
اور جب ہمارا کوئی فوت ہوتا ہے تو دوسرے مسلک کے لوگ آ کر ماتم کرتے ہیں

ایک اشارہ دیا ہے تمھیں کہ ہمارا دوسرے فرقے کے لوگوں کے ساتھ کیسا سلوک ہے

aur main fauj se nafrat sirf bhutto ki wajha se nahi karta
 
جمہور پسند

Minister (2k+ posts)
زین تمھیں جو مرچی لگی ہے اس تھریڈ سے اس کا بخوبی اندازہ ہے - چل کوئی میٹھی چیز کھا لیں

bilkul sahe phanseyan hoti hain or thek hoti hai ye hain he is kabil inki ulad bahar inka paisa bahar ye gannnjjee or zaradri is mulq ka mustaqbil nahe ho sakte
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
پرویز مشرف کے جرائم تو اندھوں کو بھی نظر آتے ہے اس میں اتنا تمہید باندھنے کیا ضرورت

اندھوں کو نہیں عقل کے اندھوں کو ہی یہ جرائم نظر آتے ہیں

Sohraab

Prime Minister (20k+ posts)
زین تمھیں جو مرچی لگی ہے اس تھریڈ سے اس کا بخوبی اندازہ ہے - چل کوئی میٹھی چیز کھا لیں

jis k zameer par hi parde parh chuke hoon us se kia gila karna
 
There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
زین تمھیں جو مرچی لگی ہے اس تھریڈ سے اس کا بخوبی اندازہ ہے - چل کوئی میٹھی چیز کھا لیں

آپ نے جو پی پی کے قصیدوں پر مشتمل تھریڈ بناے تھے ان کو پڑھ کر بہت ہنسی آتی ہے زین کو بھی وہی تھریڈ پڑھنے کا مشورہ دیں
 
Back
Top