حسینہ واجد کا استعفیٰ:صحافیوں،سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل

hasni1h1h12.jpg

کوٹہ سسٹم کے خلاف بنگلا دیش میں ایک ماہ سے جاری مظاہروں کے بعد وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔بنگلا دیش کے آرمی چیف نے وزیر اعظم حسینہ واجد کو مستعفی ہونے کے لیے 45 منٹ کی ڈیڈ لائن دی تھی۔

بنگلا دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد اور ان کی بہن کو سرکاری رہائش گاہ سے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق، شیخ حسینہ واجد نے محفوظ مقام پر منتقلی سے قبل تقریر ریکارڈ کروانے کی کوشش بھی کی لیکن اُنہیں تقریر ریکارڈ کروانے کا موقع نہیں دیا گیا۔

صحافی محمد عمیر نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ آزادی دینے والوں کی اولاد بھی ہو تو جبر ختم ہوکر ہی رہتا ہوں بس اس کے لئے اجتماعی کوشش چاہیے ہوتی۔
https://twitter.com/x/status/1820398955936526754
احمد وڑائچ کا کہنا تھا کہ مخالفین کو پھانسیاں دیں، 20 ہزار سے زائد اپوزیشن ورکرز کو گرفتار کیا،اپوزیشن سے کاغذات نامزدگی چھینے، مسترد کرائے، آخر میں اپوزیشن الیکشن کا بائیکاٹ کر گئی، الیکشن میں کامیابی حاصل کی، وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا۔عوام باہر نکلے، حسینہ واجد استعفیٰ دے کر بھارت چلی گئیں
https://twitter.com/x/status/1820396991278469623
احمد جواد نے تبصرہ کیا کہ ہم میں اور بنگالیوں میں یہی فرق ہے، بنگالی اپنے حقوق کیلئے ہمیشہ کھڑے ہوتے ہیں اور فاشزم کو اُڑا کے رکھ دیتے ہیں۔بنگلہ دیش میں فا شزم کا ایک دفعہ پھر خاتمہ، صرف چند ماہ میں فاشزم کو شکست اور عوام کی جیت ۔پاکستان میں بنگلہ دیش سے زیادہ فاشزم پچھلے 2 سال میں دیکھی گئی اور ملک تباہ ہو گیا لیکن عوام ابھی صرف صوابی تک پہنچی ہے
https://twitter.com/x/status/1820394253568147476
محمد عمران نے تبصرہ کیا کہ بنگلہ دیش کے عوام نے بتا دیا کہ عوام کو ہی دہشتگرد کہنے والوں کی اقتدار میں کوئی جگہ نہیں ، بنگالی فوج نے بھی اپنے عوام کے سامنے کھڑا ہونے سے انکار کردیا

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت بنگلہ دیش کے آرمی چیف اور اپوزیشن جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں کی میٹنگ جاری ہے جس میں مستقبل کے لائحہ عمل پر غور کیا جارہا ہے، عبوری سیٹ کے قیام پر بات چیت کی جارہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1820395621339037901
انکا کہنا تھا کہ واضح رہے کہ ڈاکٹر یونس اس وقت عوامی لیڈر کے طور پر ابھرے ہیں اور سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء اس وقت جیل میں ہیں ۔

صدیق جان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش نے بتا دیا ہے کہ یوتھ فیصلہ کر لے تو دہشتگرد مودی اور امریکہ کی مدد بھی کٹھ پتلیوں کو نہیں بچا پاتی ۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1820395597561491479
صدیق جان نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش کے لوگوں نے بتا دیا ہے کہ جب عوام اٹھ کھڑے ہوں تو طاقتور سے طاقتور لوگ بھی کٹھ پتلیوں کو نہیں بچا پاتے
https://twitter.com/x/status/1820394180679450896
عائشہ بھٹہ نے ردعمل دیا کہ ظالم جابر تکبر سےبھرپور رعونت کاشکار بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کا طویل اقتدار اختتام کو پہنچا اور بھارتی کٹھپتلی حسینہ واجد بھارت میں پناہ لینے پہنچ گئی۔ہر ظالم نے خاک نشیں ہونا ہے، جیت بالآخر عوام کے حصے میں ہی آئی۔یہ 2024 ہے،جتنی جلدی یہ بات سمجھ میں آجائے،اتناہی اچھا ہے
https://twitter.com/x/status/1820390234875375963
رائے ثاقب نے تبصرہ کیا کہ ایک حسینہ واجد سے چھٹکارا پانے کے لیے تین سو سے زائد لوگ جان سے گئے، زخمی ہوئے۔۔ لاکھوں باہر نکلے تو حسینہ واجد سے جان چھوٹی بنگالیوں کی۔ بحرحال بنگالی بہادر اور غیرت مند ہیں اپنے حقوق کے لیے لڑ مرنا جانتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1820390488974770324
رضوان غلزئی نے لکھا کہ اپوزیشن کو جیلوں میں قید کرکے جعلی الیکشن کے ذریعے منتخب ہونے والی شیخ حسینہ کی حکومت صرف سات ماہ چل سکی۔
https://twitter.com/x/status/1820395052105163156
ملیحہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش جیت گیا۔ ظالم جابر حسینہ واجد بنگلہ دیش کی نوجوان نسل سے عبرت ناک شکست کھا کر بھارت فرار ہو گئیں۔بنگلہ دیش کو آزادی مبارک۔ ہر ظالم جابر حکمران کا یہی انجام ہوا کرتا ہے۔پاکستان بھی اس ظلم کے نظام سے نجات پاۓ گا، انشاءﷲ
https://twitter.com/x/status/1820394894390628653
فہیم اختر نے لکھا کہ سری لنکا کے بعد بنگلہ دیش اگلی باری کس کی؟پاکستان میں بھی آئی پی پیز اور مہنگے بجلی بلوں نے لوگوں کو بہت تنگ کررکھا ہے
https://twitter.com/x/status/1820394850740830315
سحرش مان کا کہنا تھا کہ بنگالیوں میں بغاوت کا مادہ 53 سال گزر جانے کے بعد بھی تروتازہ ہے
https://twitter.com/x/status/1820388910943604792
عمر خیام نے تبصرہ کیا کہ بنگلہ دیش کے عوام نے ہمیشہ سے سیاسی پختگی کا ثبوت دیا، مسلم لیگ کا قیام ڈھاکا میں ہوا، بنگال سے حسین شہید سہروردی، اے کے فضل الحق، شیخ مجیب، مولانا بھاشانی، خواجہ ناظم الدین جیسے لیڈر آئے، شیخ حسینہ نے آمر کا روپ دھارا تو بنگالی طلبہ نے اٹھا کر باہر پھنیک دیا۔
https://twitter.com/x/status/1820394233573851151
زبیر علی خان نےلکھا کہ شیخ حسینہ کے والد شیخ مجیب نے آمریت کے خلاف جدوجہد کی تو قوم نے است لیڈر مان لیا، جب بیٹی خود آمر بن گئی تو قوم نے اقتدار چھین لیا ۔۔۔ دنیا ہمیشہ آمروں کے خلاف اور بہادروں کو پسند کرتی ہے
https://twitter.com/x/status/1820390255373263121
ثمینہ پاشا کا کہنا تھا کہ متنازعہ الیکشن کرایا، اپوزیشن کو دیوار سے لگایا۔ نوجوانوں کو گمراہ قرار دیا۔ سختی کی گئی۔ سوشل میڈیا بند کر دیا۔ یہ کس ملک کی بات ہو رہی ہے؟
https://twitter.com/x/status/1820396864836977026
 

Mocha7

Minister (2k+ posts)
Aur Dumb bitches of Niazi abhi tak keyboard pe inquilab, inquilab khel tahe hain.

Work From Home Dog GIF