Missa Kaswal
MPA (400+ posts)
حسن نثار صاحب سے متعلق ہمیشہ ہی متضاد اور مختلف اقسام کی رائے لوگ دیتے ہیں، کوئی انہیں شرابی اور گمراہ کن انسان قرار دیتے ہیں اور کچھ انہیں اتنہائی تلخ لہجے میں حقائق بیان کرنے والا تجزیہ نگار اور لکھاری قرار دیتے ہیں۔ شراب پینا ،اگرچہ یہ صرف الزام ہی ہے اور ہمیں حسن ظن رکھتے ہوئے ایسا نہیں سوچنا چاہیے تآں یہ کہ ہم ایسے کسی فعل کا ارتکا ب کرتے ہوئے ہم خود نہ دیکھیں، لیکن اگر ہم انہیں شرابی مان بھی لیں تو کیا کسی نے تیرے ہوتے جنم لیا ہوتا جیسی نعت کے خالق کو بھول جائیں؟ مذہب اور ان کی ذاتی برائیاں ان کا اور اللہ کا معاملہ ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا حسن نثار جو کہتے ہیں وہ غلط ہے؟ جھوٹ ہے؟ ملک میں تو امن اور سکون ہے اور حسن نثار جھوٹ بوتے ہیں؟ معصوم بچوں کیساتھ مساجد تک میں بدفعلی کے واقعات موجود ہیں، مردہ عورتوں سے زناء، مردوں کا گوشت نوچ کھانے کے واقعات موجو د ہیں، عورتوں کیساتھ اجتماعی ذیادتی ہو یا محض چودہ سال کی لڑکی کو اس کے اپنے ہی زندہ جلا دیں صرف اسلئے کہ وہ پسند کی شادی کر رہی تھی، جبہ اور دستار کی عظمت کو پامال کرنے والے مولانا بھی ہیں اور منبر و محراب سے مخالفین کو ووٹ دینے کو غیرشرعی قرار دینے والے بھی ہیں اور خود سے اختلاف کرنے والے کو کافر کہنے والے تو ہر گلی محلے میں موجود ہیں، یہاں دھنیا سستا اور کسی کو کافر کہنا اور گستاخ قرار دین سستا ہے۔اسلامی جمہوریہ پاکستان میں نہ اسلام ہو اور جمہور کی تشریف پر صبح شام تازیانے لگانے والے مشٹنڈے حکمران ہوں،پارلیمنٹ لاجز میں شراب کی بوتلیں اور مجرے چل رہے ہوں اور پھر
سترہ کروڑ گدھوں کو یہ بھی صبح شام بتایا جائے کہ یہ ایوان مقدس ہے، سٹار پلس کے ڈرامے دیکھ کر بھارت سے کشمیر کی آذادی کے خواب۔۔۔ ایسے معا شرے ہیں ہم حسن نثار کیسے برا بھلا کہہ سکتے ہیں؟
Last edited by a moderator: