حسنی مبارک کےجنگلی چوہے

insaan

MPA (400+ posts)

  1. حسنی مبارک کےجنگلی چوہے
husni.jpg


[HI]
مصر میں صدارتی انتخابات میں اخوان المسلمین کے امید وار محمد مرسی نے کہا ہے کہ سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک کی حکومت کے عناصر جنگلی چوہوں کی طرح انتخابات میں دھاندلی کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ محمد مرسی نے یہ بھی کہا کہ یہ چوہے عدالت کی راہ میں بھی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ المحیط ویب سائٹ کے مطابق مرسی نے کہا کہ مبارک کے ساتھی ایسے جنگلی چوہے ہيں جو انتخابات میں دھاندلی کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہ وہ دراصل عدل و حقیقت سے خوف زدہ ہیں کیونکہ ڈرتے ہیں کہ ان کا انجام بھی حسنی مبارک جیسا ہی ہوگا۔ محمد مرسی نے کہا کہ نشے میں چور مبارک کے ساتھی ہذیان بک رہے ہیں اور اپنے فاسد عناصر سے استفادہ کرکے ملت مصر کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں لیکن عوام بیدار ہیں اور مناسب امید وار کو ووٹ دیں گے۔[HI] محمد مرسی نے کہا کہ مصر میں صرف بتیس خاندان تھے جو عوام کے مقدرات پر قابض تھے[/HI] اور انہوں نے مصر کے عوام کو تباہی کی کھائي میں گرادیا۔ یادرہے ملت مصر نے صدارتی انتخابات میں حسنی مبارک کے آخری وزیر اعظم احمد شفیق کے دوسرے مرحلے میں پہنچنے پر اعتراض کیا ہے اور بڑے بڑے مظاہرے کئے ہیں۔ مصری عوام کو خوف ہے کہ کہیں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں دھاندلی نہ ہو۔
[HI]
[/HI]
 

Bombaybuz

Minister (2k+ posts)
jahan dekho 30/32 khandan he maraat yafta kesay ho jatey hain ... jitna gahdh mubarak ney dala hua tha itney saloon sai woh aik 2 elections sai tou kahan saaf hoga ... khuda gharaat karay america ko k her jagah chhant chaant k zaleel tareen logh agay layee hua hain ...